مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں ایک بچے کو تیز ہواؤں سے بچانے کے لیے ایک سکیورٹی اہلکار نے انسانی ہمدردی پر مبنی رویے کا مظاہرہ کرکے حرم مکی میں موجود زائرین کی توجہ حاصل کرلی۔
’’العربیہ‘‘ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیلائی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ک المسجد الحرام میں تیز آندھی چلی تو ایک سکیورٹی اہلکار نے طوفان کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے بچی کو اٹھا لیا اور بھاگتے ہوئے اسے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
فيديو متداول لرجل أمن في #الحرم_المكي يحمل طفلة ليحميها من الرياح الشديدة التي شهدتها #مكة_المكرمة مساء أمس الثلاثاء #السعودية pic.twitter.com/GamW6CoyrU
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) August 23, 2023
خیال رہے سکیورٹی والوں کی جانب سے حرم مکی اور حرم مدنی میں آنے والوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کے اظہار پر مبنی سلوک کی مثالیں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں۔ سعودی سکیورٹی اہلکار زائرین اور نمازیوں کو نہ صرف تحفظ فراہم کرتے ہیں بلکہ مشکل میں بوڑھے، مریضوں اور بچوں کو مدد بھی فراہم کردیتے ہیں۔