مصر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک مصری خاتون کی اپنے شوہر سے علاحدگی کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہے۔ صارفین کی اکثریت اس ویڈیو پر تنقید کر رہی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک مصری خاتون اپنے شوہر سے طلاق کے بعد عدت کے آخری ایام کا جشن مناتے ہوئے راہگیروں میں سنہری انعامات تقسیم کرتی نظر آتی ہے۔
خاتون، جو ایک بڑے کیک کے پیچھے کھڑی تھی جس پر لکھا تھا "طلاق مبارک ہو... طلاق پر مبارک ہو،"کہتی ہیں کہ اس نے خوشی کے موقع کو کیفے میں سونے کے انعامات تقسیم کرکے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خاتون نے کہا کہ کہ اس کا برج حمل اور اس کی شخصیت جنونی ہے، اور وہ منفرد چیزیں کرنے کا رجحان رکھتی ہے۔
خاتون نے کہا کہ وہ اداس نہیں ہے۔ کیونکہ طلاق کی وجہ ازدواجی بے وفائی تھی جسے وہ بالکل قبول نہیں کرتی۔
یہاں قابل ذکر ہے کہ سنٹرل ایجنسی فار پبلک موبلائزیشن اینڈ سٹیٹسٹکس کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں مصر میں طلاق کے کیسوں کی تعداد تقریباً 245 ہزار تک پہنچ گئی ہے،اس سے 2020 کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب یہ تعداد 222 ہزار کیسز تک تھی۔
رپورٹ کے مطابق، 2020 میں شادیوں کی تعداد تقریباً 876,000 تک پہنچ گئی، اور 2021 میں یہ بڑھ کر 880,000 شادیوں تک پہنچ گئی۔
-
مصر میں ہر 34 سیکنڈ میں شادی اور ہر 117 سیکنڈ میں طلاق ہوتی ہے
مصر میں 2022 میں طلاق کے کیسز کی تعداد 269.8 ہزار ریکارڈ کی گئی، جبکہ 2021 میں ...
بين الاقوامى -
’’کلو سونا، ایک ارب یورو ‘‘ مہر کے ساتھ شادی، دو ہفتے بعد ہی طلاق ہوگئی
دو ہفتے قبل ہونے والی ایک شادی نے اس وقت ہلچل مچا دی تھی جب عراقی دولہے حیدرالفیلی ...
ایڈیٹر کی پسند -
مردوں کی خود سے دس سال بڑی عمر کی عورت سے شادی طلاق کی وجہ بنتی ہے: کنسلٹنٹ
نفسیاتی امور کی مشیر ہوازن بن زغر کا کہنا ہے ’’کہ بہت سے مرد ایسے ہیں جو خود سے ...
بين الاقوامى