سی این این کی صحافی نے جھوٹے اسرائیلی پروپیگنڈے کی تائید کرنے پر معافی مانگ لی
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی صحافی سارا سڈنر نے اپنے بیان کے ذریعے اسرائیلی دعوؤں کی تائید کرنے پر معافی مانگ لی۔
صحافی سارا سڈنر نے اسرائیلی دعوؤں کی بنیاد پر کہا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے بچوں کو قتل کیا ہے۔
سارا سڈنر نے کہا کہ میں نے اسرائیلی دعوؤں کے بعد بیان دیا تھا تاہم اب اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسرائیلی بچوں کے قتل کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
امریکی صحافی سارا سڈنر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے گزشتہ روز کے بیان پر افسوس ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے حماس کے لوگوں کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ چھوٹے بچوں کی مرہم پٹی کرتے نظر آ رہے تھے جبکہ کچھ بچوں کو پانی پلا رہے تھے، جھولے جھولا رہے تھے۔