گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو کی دھوم مچی ہوئی ہے جس میں برازیل میں ایک اونچی عمارت کے گرنے کے بعد تعمیراتی کارکن 500 فٹ کی بلندی پر ہوا میں لٹک رہے ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق فوٹیج میں کارکنوں کو ساؤ پالو شہر میں تعمیر کیے جانے والے دو 33 منزلہ ٹاورز کے اوپر دھاتی ڈھانچے سے جڑی کیبلز سے چمٹے اور لٹکے ہوئے دکھایا گیا۔
اس کے بعد 10 فائر انجن اور ایک پولیس ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور دیگر کو کرین کے ذریعے بچا لیا گیا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پھنسے ہوئے کارکنوں کو چند منٹوں کے بعد بچا لیا گیا۔ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔