مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں ابر رحمت برس پڑا۔ اس دوران حرم مکی میں معتمرین نے طواف جاری رکھا۔ سعی کی جاتی رہی۔ عمرہ کے لیے آنے والے افراد رم جھم میں ہاتھ پھیلائے اللہ تعالی سے دعائیں بھی مانگتے رہے۔ بارش اور دعا نے خانہ کعبہ کے اطراف بابرکت ماحول کو مزید پُرلطف اور روحانیت آمیز بنا دیا۔
اس موقع کی لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش ہونے پر زائرین خوش ہوگئے۔ ان کے چہروں پر اطمینان کی لہر دوڑ گئی ۔ زائرین پانی میں بھیگتے ہوئے عمرہ کے مناسک ادا کرتے ہوئے خوش ہوتے رہے۔ بعض افراد نے اس دوران چھتریاں بھی کھول لیں۔
بارش کے حوالے سے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کا انتظام کرنے والے ادارے نے 200 سے زیادہ سپروائزرز اور مبصرین کو کام پر لگا دیا۔ ان افراد نے 4000 سے زیادہ معتمرین کو بارش کے دوران بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام شروع کردیا۔
ہولی کیپیٹل میونسپلٹی نے تقریباً 3,000 افراد کو کو مختلف اقسام اور استعمال کے آلات کے 1,147 ٹکڑوں سے لیس کیا۔
اس نے خطے کے مختلف حصوں میں تقسیم کیے گئے 16 امدادی مراکز بھی تیار کیے ہیں جن میں ان مقامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جہاں مکہ مکرمہ میں بارش کی زیادہ شدت کی توقع ہے۔