نیویارک پولیس نے جمعرات کو سابق اوباما انتظامیہ کے اہلکار سٹوورٹ سیلڈووٹز کو گرفتار کرلیا، جن کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر فوڈ سٹال پر کام کرنے والے ایک مسلمان شخص کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
وائرل ویڈیو میں مین ہیٹن میں سائیڈواک پر سیلڈووٹز کو ایک مسلمان شخص کو بار بار ہراساں کرتے اور یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے: ’اگر ہم نے چار ہزار فلسطینی بچوں کو مارا ہے تو یہ ناکافی ہے۔‘
بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق اوباما انتظامیہ کے اہلکار سٹوورٹ سیلڈووٹز نیویارک میں فوڈ سٹال پر کام کرنے والے ایک مسلمان شخص کو بار بار ہراساں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اگر ہم نے چار ہزار فلسطینی بچوں کو مارا ہے تو یہ ناکافی ہے‘۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹوررٹ سیلڈووٹز متعدد بار فوڈ سٹال پر جا کر مسلمان شخص کو ہراساں کرتے ہیں اور اسلام مخلاف کلمات بار بار دہراتے ہیں جس کے مقابلے میں سٹال پر کام کرنے والا شخص اسے بار بار وہاں سے جانے کے لیے کہتا ہے۔
تاہم سیلڈووٹز جانے کے بجائے مسلمان شخص کو اکسانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں: ’تم دہشت گرد ہو اور دہشت گردی کی حمایت کرتے ہو۔‘
"قتل 4 آلاف طفل ليس كافياً".. المستشار السابق للرئيس الأميركي الأسبق باراك أوباما، ستيوارت سيلدوويتز، يهاجم بائع طعام حلال في نيويورك ويصفه بـ "الإرهابي"#الحدث pic.twitter.com/WkrO7F2QkP
— ا لـحـدث (@AlHadath) November 23, 2023
سٹوررٹ سیلڈووٹز امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ وابسطہ رہ چکے ہیں اور سابق صدر براک اوباما کی قومی سلامتی کونسل میں جنوبی ایشیا ڈائریکٹوریٹ کا حصہ رہ چکے ہیں۔
سیلڈووٹز نے ڈبلیو این بی سی ٹیلی وژن کو بتایا تھا: ’میں نے وہ باتیں (اس شخص) کو دہشت گردی کی حمایت پر کی تھیں اور میرے خیال میں وہ ٹھیک ہیں۔‘
تاہم ویڈیو میں مسلمان شخص کوئی متنازع بات کرتے سنائی نہیں دیتے بلکہ اوباما کے سابق مشیر سے کہتے ہیں، ’میں یہ نہیں سنوں گا،‘ اور ان کو جانے کا کہتے رہتے ہیں۔
رائٹرز کا سیلڈووٹز سے تبصرے کے لیے رابطہ قائم نہ ہو سکا۔