سعودی ڈیزائنر تیما عابد نے بحیرہ احمر میں پہلے فیشن ویک کا آغاز کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے ’’ امھات‘‘ جزیرہ میں بحیرہ احمر کے پہلے فیشن ویک کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ اس فیشن ویک میں ڈیزائنر تیما عابد نے ساحل سمندر پر ایک دلکش ماحول میں پرتعیش ڈیزائن پیش کیے۔

بحیرہ احمر کے جزیروں میں سے ایک جزیرے ’’ امھات‘‘ اپنی دلکش نوعیت کی وجہ سے ممتاز ہے۔ اس جزیرے میں بحیرہ احمر کے فیشن ویک کی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے ایک مثالی فریم ورک تشکیل دیا تھا۔ فیشن ویک کا اہتمام سعودی فیشن اتھارٹی نے سینٹ ریجس ریزورٹ میں 3 دنوں کے دوران کیا۔ یہ تقریب سعودی عرب میں فیشن انڈسٹری کو بڑھانے اور اسے عالمی مارکیٹ میں ضم کرنے کے لیے فیشن اتھارٹی کے اقدامات کا حصہ ہے۔

خصوصی افتتاح

سعودی ڈیزائنر تیما عابد نے پیرس کوچر ویک میں شرکت کرنے اور اعلیٰ درجے کے فیشن اور عروسی ملبوسات کی ڈیزائننگ اور ان پر عمل درآمد کے شعبے میں 16 سال کے دوران کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ اب انہیں اس ایونٹ کے لیے افتتاحی شو پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس شو کو "The Red Sea" کا نام دیا گیا تھا اور یہ سمندر اور اس کے اندر کی متحرک زندگی سے متاثر شو تھا۔ اس میں سمندر اور ریت کے درمیان تعلق کو بھی پیش کیا گیا۔

ڈیزائنوں میں ورثے کے رنگوں کو چھوڑے بغیر عیش و عشرت اور جدیدیت کو یکجا کیا گیا تو یہ ایک مخصوص انداز بن گیا جس میں ہموار میٹریل اور آرام دہ کٹس ہیں۔ ڈیزائنر تیما عابد نے بحیرہ روم میں فیشن ویک کے پہلے ایڈیشن کے آغاز پر اپنی خوشی کا اعلان کیا۔

اس خوشی کو معروف ناموں نے شیئر کیا جن میں لبنانی اداکارہ سیرین عبد النور بھی شامل تھیں جنہوں نے قدرتی ماحول کے بارے میں کہا کہ مدرز آئی لینڈ کے بارے میں یہ خیال ہے کہ یہ عقل لے جاتا ہے۔ انہوں نے تیما عابد کے ڈیزائن کی تعریف کی۔ سعودی میڈیا کی شخصیت لجین عمران نے اس جزیرے پر آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس جزیرے کو دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ قرار دیا۔ انہوں نے اس شو کے دوران پیش کئے گئے سعودی عرب کے اعلی ترین ڈیزائنز پر فخر کا اظہار کیا۔ شو میں آنے والے دیگر نمایاں شخصیات میں میلا الزھرانی اور العنود بدر بھی شامل تھیں۔

ریڈ سی فیشن ویک پروگرام 7 فیشن شوز پر مشتمل ہے جن میں 5 سعودی اور 2 غیر ملکی شو شامل ہیں۔ یہ شو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے جہاں مقامی ڈیزائنرز کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس تقریب میں ورکشاپس اور پینل ڈسکشنز بھی رکھی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں