صحت: چقندر کا جوس پابندی سے پینے کے 10 اہم فوائد
چقندر قدرت کا ایک قیمتی تحفہ ہے جو نائٹریٹ کی مناسب مقدار رکھتا ہے۔ یہ مدہ انسانی جسم کے اندر نائٹروجن مونو آکسائڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ مرکب خون کی شریانوں کو وسیع کر دیتا ہے۔ اس طرح خون کا دباؤ کم ہو جاتا ہے۔
انگریزی ویب سائٹ Money Control کے مطابق چقندر پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ سوڈیم کے ساتھ توازن پیدا کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں خون کا دباؤ کم ہوتا ہے۔ چقندر کا شربت باقاعدگی سے پینے سے کئی طبی فوائد کا حصول ممکن ہے :
1. خون کے دباؤ کو بہتر بناتا ہے۔
2. دل کو صحت بند بناتا ہے۔
3. چقندر کا شربت جسم میں آکسیجن کا استعمال بہتر بناتا ہے جس سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران میں برداشت کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
4. چقندر وٹامنC اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس کا حامل ہوتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
5. چقندر کے شربت میں میں موجود مرکب سے سوزش سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
6. چقندر کے شربت میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کے خلیوں کو زہریلے مواد سے بچا کر جلد کو صحت مند بناتے ہیں۔
7. چقندر کے شربت میں موجود مرکب دماغ کو خون کی فراہمی بہتر بناتے ہیں۔ اس سے دماغ کی ادراکی صلاحیت کو تقویت ملتی ہے۔ انسان فالج اور جنون کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
8. چقندر کا شربت کم غذائی حرارے اور ریشے کا اعلیٰ تناسب رکھتا ہے۔ یہ انسان کو سیر ہونے کا احساس دلانے اور وزن میں کمی کی کوششوں میں مدد گار ہے۔
9. چقندر کا شربت ریشے کا اعلیٰ تناسب رکھتا ہے جس سے نظام ہاضمہ کے صحیح کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔
10. چقندر کے شربت میں موجود مرکب جگر کو اس کے کام انجام دینے میں سہارا دیتے ہیں۔ یہ جسم سے زہریلے مواد ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
-
کریلے سمیت ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موزوں جوس کے پانچ آپشن
شوگر کے مریضوں کے لیے صحیح جوس کا انتخاب خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
انناس کے جوس میں 8 صحت مند راز... وزن کم کریں اور چربی جلائیں
انناس کا رس اس کے وزن میں کمی کے فوائد کے علاوہ اس کے صحت کے فوائد کے لحاظ سے ایک ...
ایڈیٹر کی پسند -
برطانیہ میں طلبہ کی چالاکی؛کووِڈٹیسٹ کےجعلی مثبت نتیجہ کے لیےاورنج جوس کااستعمال
پاکستان کی طرح برطانیہ میں بھی طلبہ چالاک ہوگئے ہیں اور انھوں نے اسکول میں حاضری ...
ایڈیٹر کی پسند