پوتین نے 2026 میں یوکرین میں بفرزون کی توسیع کا حکم دے دیا
روسی چیف آف اسٹاف کے مطابق بفرزون میں سومی اور خارکیف کے علاقے شامل ہوں گے
روسی خبر رساں ایجنسیوں نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری گیراسیموف کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی افواج شمال مشرقی یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔ انہوں نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی "بفر زون" کو وسیع کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
روسی نیوز ایجنسی (RIA) نے آج بدھ کے روز گیراسیموف کے حوالے سے مزید بتایا کہ صدر ولادی میر پوتین نے یوکرائن کے علاقوں سومی اور خارکیف میں، جو روسی سرحد کے قریب واقع ہیں اس جگہ کو وسیع کرنے کا حکم دیا ہے جسے ماسکو "بفر زون" قرار دیتا ہے۔ یہ توسیع آئندہ سال کے دوران کی جائے گی۔
ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ چیف آف اسٹاف نے "نارتھ" فوجی گروپ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ یہ فورس، جو 2024 کے اوائل میں تشکیل دی گئی تھی، شمال مشرقی یوکرائن میں سرحد پر بفر زون قائم کرنے اور مزید پیش قدمی کے حصول کے لیے وہاں موجود یوکرائنی افواج کو پیچھے دھکیلنے پر کام کر رہی ہے۔
گیراسیموف کے یہ بیانات روس کے اس عہد کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں اس نے پوتین کی رہائش گاہ پر حملے کی مبینہ کوشش کا جواب دینے کا کہا ہے۔ روس نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا تھا، جس کی کیو نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو اٹھانے کا مقصد جنگ کے آغاز کو تقریباً چار سال مکمل ہونے پر امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
یوکرائنی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ سومی اور خارکیف کے بارے میں ماسکو کے منصوبے "جنون" پر مبنی ہیں اور انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ یوکرائن ان دونوں علاقوں کا دفاع کر رہا ہے۔
-
یورپی رہنما آج روس اور یوکرین کے درمیان امن کوششوں پر بات چیت کر رہے ہیں
یہ بات چیت ماسکو اور کئیف کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بیچ ہو رہی ہے
بين الاقوامى -
خادم حرمین شریفین کے نام روسی صدر ولادیمیر پوتین کا نیک تمناؤں پر مبنی نامی گرامہ موصول
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو روسی جمہوریہ کے صدر ولادیمیر پوتین کی ...
مشرق وسطی -
روس نے ڈرون کی ویڈیو جاری کر دی جو اس کے مطابق یوکرین نے پوتن کی رہائش گاہ پر داغا
روس کی وزارتِ دفاع نے بدھ کو گرائے گئے ڈرون کی ایک ویڈیو شائع کی جس کے بارے میں ...
بين الاقوامى