سعودی علاقے حائل میں بارش کا جشن سفید چاولوں سے تیار کھانا کھا کر منانے کا رواج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں بارش کے موسم کو خوش آمدید کہنے کے لیے ’’ حائل‘‘ کے علاقے کے مکین ’’وجبۃ المطریۃ‘‘ پیش کر کے بارش کا جشن مناتے ہیں۔ یہ سفید چاول اور گھی سے بنا کھانا ہے جو نعمت کی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ہے یہاں کا ایک مقبول کھانا ہے۔ یہ کھانا نیکی حاصل کرنے کے رسم و رواج کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

حائل کی خواتین میں سے ایک مسز ’’ شماء الصقری‘‘ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ’’وجبۃ المطریۃ‘‘ 60 سال سے زیادہ پرانا ہے جب ہمارے دادا اور باپ بارش دیکھتے تو وہ سفید چاول پکانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ۔ ایک کلو جنگلی گھی ڈالتے تھے۔ نیکیوں اور برکتوں میں اضافے کے جذبے سے اسے پکانا شروع کردیتے۔ اس میں چاول ڈالتے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ دودھ بھی پیا جاتا ہے۔

شماء الصقری نے بتایا کہ ہمارے ہاں حائل میں چاول کی ایک قسم ہے جسے "الرصیصی" کہا جاتا ہے۔ چاول کی یہ قسم کھانے کے لیے موزوں ہے۔ گاؤں کے لوگوں کو اس کھانے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ لوگ ان چاولوں کی سفیدی پر فخر کرتے ہیں۔ یہ اس کھانے کا حصہ ہے۔ حائل کے لوگوں میں صحراؤں اور شہروں کے مکینوں میں اس کھانے کے ساتھ جشن منانے کا رواج ہے ۔ یہ کھانا گاؤں کا کوئی بھی شخص بنا سکتا ہے۔

اس تناظر میں عبداللہ الرشیدان نے حائل کے لوگوں کے درمیان "وجبۃ المطریۃ" کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس کھانے سے علاقے میں شدید بارشوں کی آمد کا اشارہ ملتا ہے۔ بارش کے ان خاص لمحات میں لوگ ’’ وجبۃ المطریۃ‘‘ کے لیے جمع ہوجاتے ہیں۔ یہ بارش کے باعث برکت اور زرخیزی آنے کی علامت ہوتی ہے۔ یہ کھانا ہر سال تیار کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر لوگوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔ اس سے لوگوں کے درمیان شناسائی اور محبت کا جذبہ بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا میں بارش کے ساتھ ہی اس رواج کے کم ہونے کے خوف سے اس روایت کو زندہ کر رہا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں