پڑھنے سے قبل اپنے پسندیدہ رنگ کا تعین کریں،آٹھ رنگ جوآپ کے تعلقات اورمزاج کا پتا دیتے ہیں
سرخ رنگ اعتماد، عزائم اور شاید غصے کا اظہار کرتا ہے، جب کہ نیلا سکون اور اطمینان کے احساس کو بڑھاتا ہے، لیکن اسرار کو جگانے کے لیے سیاہ رنگ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
مختلف رنگ آپ کے مزاج پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نفسیات کی طاقت کا استعمال نفسیاتی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے اور تعلقات کو مضبوط بنا سکتا ہے۔
اس ضمن میں آٹھ ایسے رنگوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جن میں سے کوئی آپ کا پسندیدہ رنگ بھی ہوسکتا ہے۔ اس تحریر کو پڑھنے سے قبل اپنے رنگ کا تعین کریں تاکہ اس کے آپ کے مزاج سے تعلق کو سمجھنے میں مدد ملے۔
سرخ
سرخ رنگ محبت اور جذبے کی علامت ہے۔ یہ انسان کو پراعتماد، پرعزماور خیال رکھنے والا بھی محسوس کرتا ہے لیکن یہ غصے جیسے مضبوط جذبات کو بھی متحرک کر سکتا ہے۔
زرد
روشن اور خوشگوار پیلا رنگ انسان کو خوش اور مثبت مزاج کا احساس دلاتا ہے لیکن اس کا کثرت سے استعمال کسی کو تناؤ کا احساس بھی دلا سکتا ہے۔
نیلا
نیلے رنگ کا تعلق سکون اور اطمینان سے ہے۔ یہ نرمی اور اعتماد کو فروغ دیتا ہے، یہ تعلقات میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک مثالی رنگ ہے۔
جامنی
جامنی رنگ عیش و آرام اور تخلیقی صلاحیتوں سے وابستہ ہے۔ یہ تخیل اور گہرے جذباتی روابط کو متاثر کرتا ہے۔
سیاہ
سیاہ رنگ اسرار و رموز اور طاقت کی علامت ہے۔ یہ خوبصورتی، طاقت، اور دوسروں سے دوری اور فرق کا احساس بھی دیتا ہے۔
سفید
سفید رنگ کا تعلق صفائی اور امن سے ہے۔ یہ پاکیزگی اور سادگی کی علامت بھی ہے اور خیالات کی وضاحت اور تعلقات میں کشادگی لانے میں مدد کرتا ہے۔
سبز
سبز رنگ ترقی اور امن کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ انسان کو پرسکون، متوازن اور تازگی کا احساس دلاتا ہے۔
گلابی رنگ
گلابی رنگ نرم اور پرورش بخش ہے۔ گلابی رنگ اکثر پیار، شفقت، گرمجوشی اور دیکھ بھال کے جذبات سے وابستہ ہوتا ہے۔