بھارتی اداکار سیف علی خان نامعلوم حملہ آور کے ہاتھوں چھری کے وار میں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ ہسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔

لیلاوتی ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی کے مطابق، سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ مزید بتایا کہ چھ زخموں میں سے دو گہرے ہیں اور ان میں سے ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔

باندرا پولیس اسٹیشن میں حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ممبئی کرائم برانچ تحقیقات کر رہی ہے۔ کرائم برانچ نے سات ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مشتبہ شخص کی تلاش میں مختلف علاقوں میں کارروائی کر رہی ہیں۔ پولیس گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

سیف علی خان کی ٹیم نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کی اور مداحوں سے صبر کی درخواست کی۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید بتایا کہ خاندان کے باقی افراد محفوظ ہیں اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سیف علی خان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی اس خطرناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ساتھی اداکاروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے اس واقعے کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں