کوسٹا ریکا کی ایک جیل میں محافظوں نے منشیات سمگلنگ کی ایک غیر متوقع اور حیران کن کوشش کو اس وقت ناکام بنا یا جب رات کے وقت ایک بلی کو منشیات کے ساتھ جیل میں داخل ہوتے ہوئے دھر لیا گیا۔
بلی کے جسم کے ساتھ چپکنے والے ٹیپ کے ذریعے دو تھیلیاں باندھی گئی تھیں، جن میں 235 گرام ماریجوانا اور 67 گرام کوکین موجود تھی۔ محافظوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بلی کو روکا اور اس کے جسم سے منشیات کے پیکٹس احتیاط سے الگ کیے۔
کوسٹا ریکا کی وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ بلی کو "رنگے ہاتھوں" جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے اس وقت پکڑ لیا گیا، جب وہ شمال مشرقی علاقے کانتون بوکوچی میں واقع جیل کی باڑ پر چڑھ گئی تھی۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ایک جیل گارڈ کو سیاہ و سفید رنگ کی بلی کو باڑ سے پکڑتے اور نرمی سے سہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دیگر اہلکار منشیات کو محفوظ طریقے سے ہٹا رہے ہیں۔
وزارت انصاف کے بیان میں مزید کہا گیا:"محافظوں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کی بدولت نہ صرف بلی کو پکڑ لیا گیا، بلکہ قیدیوں تک منشیات کی رسائی بھی مؤثر طور پر روک دی گئی۔"
واقعے کے بعد بلی کو ایک جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیم کے سپرد کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ جیلوں میں اسمگلنگ کے نت نئے طریقوں کی عکاسی کرتا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بار پھر ہوشیار رہنے کا اشارہ بھی ہے۔
-
مایوسی بعد از زچگی کے موضوع پر بنی فلم نے کانز میلہ لوٹ لیا
کانز میں ہونے والے فلمی میلے میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم "ڈائی مائی لو" ...
ایڈیٹر کی پسند -
لندن میں "مستقبل کی ملکہ" شہزادی کیٹ کا نیا مجسمہ عوام کی توجہ کا مرکز
لندن کے معروف مادام تسو میوزیم میں بدھ کے روز ولی عہد برطانیہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ ...
بين الاقوامى -
وزن گھٹانے اور شوگر قابو میں رکھنے کے لیے آم بے حد مفید ہیں: ماہرین
پھلوں کے بادشاہ "آم" کے مرغوب ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی مسلمہ ہیں۔ آم ...
ایڈیٹر کی پسند