کویت: ڈیلیوری ورکر براہ راست نشریات کے دوران اسٹوڈیو میں گھس آیا!

وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جس کے بعد ملک کی وزارتِ اطلاعات نے اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت کے سرکاری چینل "الاخبار" پر اس وقت ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران، ایک فوڈ ڈیلیوری والا شخص اچانک اسٹوڈیو میں داخل ہو گیا۔

پروگرام کے مہمان ماہر فلکیات عادل السعدون نے گفتگو روک کر نشان دہی کی کہ ایک شخص کیمرے کے سامنے سے گزرا ہے، جس پر میزبان نے معاملے کو ٹالنے کی کوشش کی، لیکن السعدون نے وضاحت کی کہ وہ ایک ڈیلیوری والا ہے اور کھانا لے کر آیا ہے۔

واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ وزارت اطلاعات نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹوڈیو ڈائریکٹر کو معطل کر دیا اور تکنیکی عملے کو تحقیقات کے لیے طلب کر لیا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی غلطیوں سے سنجیدگی سے نمٹتی ہے، اور نیوز ڈپارٹمنٹ میں اصلاحات کے لیے انتظامی تبدیلیوں کی تیاری کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق براہ راست نشریات میں اس طرح کی غلطیاں معمول کا حصہ ہوتی ہیں، اور تحقیق کے مطابق تین سے پانچ فی صد براہ راست پروگراموں میں اس نوعیت کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں