بالوں کو گھنا بنانے والے 5 مؤثر اجزاء .… شیمپو میں ان کی موجودگی ضرور دیکھیں

بالوں کی نگہداشت کی دنیا ایسے مفید اجزاء سے بھرپور ہے جو اگر شیمپو یا دیگر نگہداشت کی مصنوعات میں شامل ہوں تو بالوں کی چمک اور گھنے پن کو بڑھانے میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بالوں کی نگہداشت کے معمول میں تبدیلی ایک ایسی ضرورت ہے جو طرزِ زندگی میں تبدیلی اور وقت کے ساتھ بالوں کی حالت اور ضروریات میں آنے والی تبدیلی کے باعث سامنے آتی ہے۔ جو چیز پانچ سال پہلے بالوں کے لیے موزوں تھی، ضروری نہیں کہ آج بھی وہی موزوں ہو۔ اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ موجودہ حالت اور ضروریات کے مطابق نگہداشت کے طریقے اپنائے جائیں، کیونکہ بال جھڑنے، کمزوری یا بے رونقی جیسے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ذیل میں پانچ ایسے اجزاء کا ذکر کیا جا رہا ہے جو بالوں کی حالت میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں :

1 - بایوٹن (Biotin)

یہ بالوں کی مضبوطی اور گھنے پن کے لیے سب سے مشہور جزو ہے۔ اسے وٹامن B7 بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کیراٹین کی تیاری میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، جو کہ بالوں کا اصل پروٹین ہے۔ بایوٹن کمزور بالوں کو مضبوط کرتا ہے، ٹوٹ پھوٹ کم کرتا ہے، اور نئے بالوں کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔ تاہم یہ کوئی جادوئی حل نہیں بلکہ مسلسل استعمال سے ہی تین ماہ بعد نتائج آتے ہیں۔

2 - نائسین (Niacin)

یہ وٹامن B3 کا ایک روپ ہے جو بالوں کی صحت کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ یہ کھوپڑی میں خون کی روانی بہتر بناتا ہے، جس سے بالوں کی جڑوں تک آکسیجن اور غذائیت پہنچتی ہے۔ اس کی مدد سے نئے بال اگتے ہیں اور پرانے بال صحت مند رہتے ہیں۔ نائاسین سوجن کم کرتا ہے اور بے رونق بالوں کو بہتر بناتا ہے۔

3 - کیفین (Caffeine)

بالوں کی دیکھ بھال میں کیفین بھی مؤثر مانا جاتا ہے، خاص طور پر جب اسے شیمپو یا دیگر علاجی مصنوعات میں شامل کیا جائے۔ یہ بالوں کی جڑوں کو متحرک کرتا ہے، ان کی نشوونما کے دورانیے کو بڑھاتا ہے، جس سے بال جھڑنے میں کمی آتی ہے اور لمبے مضبوط بال اگنے لگتے ہیں۔

بالوں کی دیکھ بھال  (آئسٹوک)

4 - کیراٹین (Keratin)

چونکہ بال خود کیراٹین سے بنتے ہیں، اس لیے کیراٹین کو نگہداشت کے معمول میں شامل کرنا بالوں کو مضبوط بنانے اور نقصان سے بچانے میں مدد گار ہے۔ کیراٹین والی مصنوعات خراب بالوں کو مرمت کرتی ہیں، انہیں نرم و ملائم بناتی ہیں اور گھنے ظاہر ہونے میں مدد دیتی ہیں۔

5 - کاپر پیپٹائڈز (Copper Peptides)

یہ باقی اجزاء کے مقابلے میں کم معروف ہیں، مگر بالوں کی افزائش اور کھوپڑی کی صحت میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ یہ پروٹین کے ننھے ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں جو کھوپڑی میں خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، بالوں کی جڑوں کی نشوونما بڑھاتے ہیں اور کولیجن و ایلاسٹن کی پیداوار میں مدد دیتے ہیں، جو کھوپڑی اور بالوں کی مجموعی حالت کو بہتر بناتے ہیں۔ مستقل استعمال سے یہ بال جھڑنے کو روکتے ہیں اور نئے بال اگانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size