بحیرہ روم کی خوراک: جگر کی بیماری کی عام قسم سے بچانے والا ایک غذائی نظام

میٹابولک ڈِس فنکشن کی وجہ سے ہونے والی فیٹی لیور کی بیماری دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک شخص کو متاثر کرتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 5 منٹ

بحیرہ روم کی خوراک یا میڈیٹیرینین ڈائٹ جو سبزیوں سے بھرپور اور گوشت اور دودھ کی مصنوعات میں کم ہوتی ہے صحت کے متعدد فوائد سے منسلک ہے۔ اس خوراک میں دائمی بیماریوں کے بغیر لمبی عمر اور کینسر کے خطرے میں کمی کرنے کی صفات موجود ہیں۔ حال ہی میں ایک نئی تحقیق کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ اس فہرست میں ایک اور فائدہ شامل کیا جا سکتا ہے اور وہ میٹابولک ایسوسی ایٹڈ فیٹی لیور ڈیزیز (MASLD) سے تحفظ ہے۔

’’ سائنس الرٹ ‘‘ کی جانب سے جاری جریدے ’’ نیوٹرینٹس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق میٹابولک ایسوسی ایٹڈ فیٹی لیور ڈیزیز دنیا بھر میں تقریباً ہر تین میں سے ایک شخص کو متاثر کرتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتی ہے جب جگر میں اضافی چربی جمع ہو جاتی ہے۔ یہ سوزش، کینسر اور فائبروسس کا باعث بن سکتی ہے اور اس کا گہرا تعلق دیگر مسائل جیسے ٹائپ ٹو ذیابیطس اور موٹاپے سے ہے۔

گہرا تجزیاتی مطالعہ

سپین کی یونیورسٹی روویرا ای ورجیلی کی ٹیم کی قیادت میں کیے گئے نئے تجزیاتی مطالعے نے 13 پچھلے تجربات اور مطالعات کا جائزہ لیا جن میں 926 شرکاء اور مختلف غذائی طریقوں کو شامل کیا گیا تھا۔ جائزے میں شامل ہر تجربے میں ایسے افراد شامل تھے جو میٹابولک ایسوسی ایٹڈ فیٹی لیور ڈیزیز کا شکار تھے۔

میڈیٹیرینین ڈائٹ

اس مطلعے سے پتہ چلا کہ میڈیٹیرینین ڈائٹ اپنی صحت بخش خصوصیات کے لیے ممتاز تھی جہاں وقفے وقفے سے روزہ رکھنے نے کئی اہم صحت کے اشاروں میں نمایاں فرق پیدا کیا۔ ان غذاؤں کے ذریعے جگر میں MASLD کے کئی نشانات میں کمی آئی۔

وقفے وقفے سے روزہ

محققین نے لکھا کہ مطالعہ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ میڈیٹیرینین ڈائٹ اور وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کی حکمت عملی جسمانی وزن کو کم کر سکتی ہے۔ خون میں شوگر کے کنٹرول کو بہتر بنا سکتی ہے اور سوزش کو کم کر سکتی ہے۔ جس کے جگر کے افعال کے لیے ممکنہ فوائد ہیں۔ محققین نے مزید کہا کہ ان اثرات اور بنیادی میکانزم کی تصدیق کے لیے مزید طویل مدتی ایسے مطالعات کی ضرورت ہے جو MASLD کے معاملات میں پروٹوکولز کو بہتر بنانے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اجازت دیں۔

امید افزا امکانات

نظریاتی طور پر میڈیٹیرینین ڈائٹ اور وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کی تحقیق سے ظاہر ہونے والے فوائد کو غیر الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز کی شدت کو کم کرنا چاہیے یا اس کی نشوونما کو شروع سے ہی روکنا چاہیے۔ لیکن جیسا کہ محققین تسلیم کرتے ہیں مزید یقین کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ بیماری کے ارتقاء سے متعلق طویل مدتی مطالعات کی ضرورت ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ اگرچہ جگر کے افعال کے نتائج کے بارے میں محدود ڈیٹا موجود ہے، تاہم اس سائنسی جائزے کے نتائج نے میڈیٹیرینین ڈائٹ پر مبنی مداخلتوں کے امید افزا امکانات کا ابتدائی اشارہ فراہم کردیا ہے۔

پھل اور سبزیاں

میڈیٹیرینین ڈائٹ پھلوں، سبزیوں، ثابت اناج، گری دار میوے، زیتون کا تیل، مچھلی اور پولٹری پر زور دیتی ہے۔ اسی طرح چینی، سرخ گوشت اور پراسیس شدہ کھانوں کی کھپت کو کم کرتی ہے۔ اس کا نام اس کے آبائی وطن خاص طور پر یونان اور اٹلی جیسے ممالک سے ماخوذ ہے۔

ایک قدیم غذائی طریقہ

یہ ایک ہزاروں سال پرانا غذائی طریقہ ہے اور اسے پہلے بھی فیٹی لیور کی بیماری کی کم شدت سے جوڑا گیا ہے ۔ اگرچہ یہ فرض کرنا اہم ہے کہ اس ڈائٹ کا فیٹی لیور کو کم کرنے میں براہ راست تعلق موجود ہے یا نہیں کیونکہ اس حوالے سے کئی متغیرات شامل ہیں۔

ایک پیچیدہ حالت

یہ واضح ہے میڈیٹیرینین ڈائٹ مجموعی طور پر بہت فائدہ مند ہے اور یہ انسانی جسم کے افعال کو طویل عرصے تک صحت مند رکھ سکتی ہے۔ اگرچہ سائنسدان اب بھی اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کو درست طریقے سے دریافت کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کے اثرات جگر تک بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ محققین نے لکھا ہے کہ MASLD ایک پیچیدہ حالت ہے جہاں متعدد عوامل اس کے خطرے میں باہم مربوط ہیں۔ ان عوامل میں تغذیہ اور میٹابولک مدافعتی صحت شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں