صحت سب سے پہلے.…ChatGPT کی طرف سے تنبیہ جو آپ کو وقفے کے لیے متوجہ کرتی ہے
ایسے انداز میں ایک پیغام : "آپ کچھ دیر سے ہم سے گفتگو کر رہے ہیں ... کیا یہ وقفہ لینے کا مناسب وقت ہے؟"
اب یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں رہی کہ چیٹ بوٹ "ChatGPT" کتنا اہم کردار ادا کر رہا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مستقبل اس سے بھی زیادہ مؤثر ہو گا۔
وقفے کی یاد دہانی
مصنوعی ذہانت کی کمپنی Open AI نے اعلان کیا ہے کہ اب چیٹ جی پی ٹی لمبی گفتگو کے دوران صارفین کو وقفہ لینے کی یاد دہانی کروائے گا۔
ادارے نے وضاحت کی کہ یہ نئی سہولت 'اوپن اے آئی' کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد صارفین کو مصنوعی ذہانت کے اس انتہائی تابع دار اور حد سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنے والے معاون کے ساتھ ایک متوازن اور صحت مند تعلق قائم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
ادارے کے مطابق "نرمی سے دی گئی یہ یاد دہانیاں" چیٹ کے دوران "پوپ اپ" ونڈوز کی صورت میں ظاہر ہوں گی، جن پر کلک کیے بغیر صارف چیٹ جاری نہیں رکھ سکے گا۔
اوپن اے آئی کی جانب سے دکھایا جانے والا پیغام کچھ یوں ہو گا:
"آپ کافی دیر سے ہم سے بات کر رہے ہیں۔ کیا یہ وقفہ لینے کا مناسب وقت ہے؟"
اوپن اے آئی نے مزید کہا کہ چیٹ جی پی ٹی سے وقفے لینے کا عمل ان مسائل کو کم کرے گا جو اس چیٹ بوٹ کے ذریعے بعض اوقات غیر صحت مند گفتگو کی صورت میں سامنے آتے ہیں، اور جن کے نتیجے میں بعض افراد مایوسی یا خود کشی جیسے خیالات تک پہنچ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ وقفہ صارفین کو روبوٹ کی فراہم کردہ معلومات کی درستگی جانچنے کا بھی موقع دے گا۔
ہفتہ وار 70 کروڑ صارفین
واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ رواں ہفتے چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار متحرک صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو مارچ میں 50 کروڑ تھی۔
یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں ہفتہ وار فعال صارفین میں چار گنا سے زیادہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔