وڈیو: خوش قسمت پولیس افسر موت سے بچ گیا... زیرِ حراست ملزم کا پستول دو بار جام

افسر نے اپنے ساتھیوں کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ ابتدائی تلاشی کے دوران اسلحہ تلاش کرنے میں ناکام رہا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ میں اوہائیو پولیس کے سی سی ٹی وی کیمروں نے ایک انتہائی خطرناک واقعے کو ریکارڈ کیا، جس میں ایک 21 سالہ نوجوان نے ایک اسٹور کے اندر پولیس افسر پر بالکل قریب سے گولی چلانے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے نوجوان کا اسلحہ دو بار جام ہو گیا اور ایک سکیورٹی اہل کار نے فوری مداخلت کر کے بڑے حادثے کو ٹال دیا۔

واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب مشتبہ نوجوان اور اس کے ساتھ موجود ایک خاتون کو سامان چوری کرنے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا۔ جس وقت افسر ان کے کوائف کی جانچ پڑتال کی تیاری کر رہا تھا، تو صورت حال اچانک مسلح تصادم میں بدل گئی۔ نوجوان نے اپنے کندھے پر لٹکے بیگ میں چھپایا ہوا پستول نکالا اور افسر کے سر پر تان دیا۔

اسلحے کے تعطل کی وجہ سے دو بار "ٹک ٹک" کی آواز سنائی دی، جبکہ ساتھ موجود خاتون خوف کے مارے چیخنے لگی۔ اسی لمحے وہاں موجود ایک سکیورٹی اہل کار حملہ آور کو قابو کرنے کے لیے اس پر جھپٹ پڑا، جس سے پولیس افسر کو موقع مل گیا کہ وہ اسے پکڑ کر زمین پر گرا دے اور اضافی نفری کے پہنچنے تک اسے قابو میں رکھے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس افسر نے اپنے ساتھیوں کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ ابتدائی تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کرنے میں ناکام رہا تھا، حالانکہ حملے سے چند منٹ پہلے اسے وائرلیس پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ شخص "مسلح اور خطرناک" ہے۔ پولیس افسر اپنا اسلحہ استعمال کرنے ہی والا تھا، لیکن وہ اس خوف سے ہچکچا گیا کہ کہیں حملہ آور سے پستول چھیننے کی کوشش میں مصروف سکیورٹی اہل کار کو گولی نہ لگ جائے۔

آخرکار قسمت اور مشترکہ بہادری کی بدولت، یہ تینوں افراد قتل کی اس کوشش کو ایک کامیاب گرفتاری میں بدلنے میں کامیاب ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں