سادہ نہانے سے دماغ کے وہ حصے متحرک ہوتے ہیں ،جو توجہ اور مزاج کو بہتر بناتے ہیں

حالیہ مطالعے کے مطابق ٹھنڈے پانی سے نہانے سے نورایڈرینالین کے اخراج میں اضافہ ہوتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دماغ کی صحت مند عادات میں متوازن غذا، مناسب نیند اور ورزش شامل ہیں۔ تاہم سرد ماحول میں رہنا، جیسے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا یا کنٹرول شدہ آئس باتھ لینا، توجہ اور چوکسی کو بڑھانے میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔

حالیہ مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ سردی سے سامنا دماغ کے اُن حصوں کو متحرک کرتا ہے جو توجہ اور مزاج کے ذمہ دار ہیں، یہ ادویات کے بغیر علمی لچک کو بھی بہتر بناتا ہے۔

ایک تحقیق جو جرنل PLOS One میں شائع ہوئی،اس کے مطابق مختصر کولنگ سیشنز چوکسی اور مسلسل توجہ کو بڑھاتے ہیں اور دماغی نیٹ ورکس کو فعال کر کے مزاج کو بہتر بناتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا نورایڈرینالین کے اخراج میں اضافہ کرتا ہے، جو ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے ،اس کے علاوہ توجہ، چوکسی، توانائی اور مزاج کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

ایک اور تحقیق جو جرنل Applied Physiology میں شائع ہوئی،اس نے تصدیق کی ہے کہ بار بار سردی کا سامنا کرنے سے ایڈاپٹیو اسٹریس رسپانسز مضبوط ہوتے ہیں اور دماغ کی دباؤ سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

تحقیقات کے مطابق یہ عادت توجہ اور مسلسل چوکسی کو بڑھا سکتی ہے، مزاج اور توانائی کو بہتر بنا سکتی ہے اور دماغ کی دباؤ کے خلاف مزاحمت کو بڑھا سکتی ہے، خاص طور پر جب اسے دیگر صحت مند عادات جیسے ورزش، مناسب نیند اور متوازن غذا کے ساتھ شامل کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں