سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کارڈ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ یہ پراجیکٹ اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے دوران پیش کیے جانے والے مختلف ڈیجیٹل پیکجز کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد عازمین کے مقدس سفر میں ان کی عبادات کو آسان بنانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔
حج کارڈ کا مقصد حاجیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا ہے، اس کے ذریعے گمشدہ افراد کی رہ نمائی میں سہولت فراہم کرنا اور گروپ کے رہ نما کے ساتھ رابطے میں مدد کرنا ہے۔
وزارت نے کہا کہ یہ کارڈ دو کاپیوں پر مشتمل ہے۔ پہلی ڈیجیٹل جوحجاج کو "نسک" ایپلی کیشن میں نظر آتی ہے۔اس میں اس کا تفصیلی ڈیٹا ہوتا ہے، جیسے کہ اس کی رہائش کی جگہ، اس کا صحت کا ریکارڈ، اس کا داخلہ شیڈول،اور دیگر خدمات شامل ہیں۔ دوسری کاپی ہر حاجی کو پرنٹ شدہ شکل میں ملتی ہے۔ اس پر QR رسپانس کوڈ کے علاوہ اس کا ڈیٹا، شناختی نمبر، قومیت اور حج کمپنی کا پتہ بھی درج ہوتا ہے۔ حج کارکنان بھی اپنی درخواست کے ذریعے عازمین کے پورے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ کارڈ کئی ڈیجیٹل خدمات بھی فراہم کرتا ہے، جن میں سب سے نمایاں حجاج کا کارڈ، پیکیج ڈیٹا، صحت کا ڈیٹا، شکایت درج کرنا، خدمات کا جائزہ لینا،حجاج کا نقشہ اور اہم ترین سائٹس کے نقشے شامل ہوتے ہیں۔
-
حج سیزن میں حرمین کا پیغام پہنچانے کے لیے ’’ حرم میڈیا نخلستان‘‘ اقدام کا آغاز
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ادارے نے حرمین شریفین حج سیزن میں میڈیا کے ...
مشرق وسطی -
عازمین اپنے سفر حج کے ایمان افروز مناظر سوشل میڈیا پر بھی پھیلانے لگے
حرمین شریفین میں موجود عازمین حج نے جدید ایپلی کیشنز اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ ...
ایڈیٹر کی پسند -
مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں داخل حجاج قافلے کی صورت میں مکہ روانہ
وزارت صحت نے مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں داخل عازمین حج کو ایک قافلے کی صورت میں ...
حج -
حج قریب: غیر مجاز گاڑیوں کا حرمین شریفین میں داخلہ روک دیا گیا
سعودی پبلک سیکیورٹی کی نمائندگی کرنے والے ادارے جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے حرمین ...
حج -
حج آپریشنل پلان کی تیاری، 10 ہزار پوائنٹس پر‘وائی فائی‘ ڈیوائسز نصب
سعودی عرب کے محکمہ مواصلات اور ٹیکنالوجی کمیشن نے اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے ...
حج