امریکا اسکول میں فائرنگ، طلبہ واساتذہ سمیت 27 ہلاک

حملہ آور نوجوان کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ
ایک اور امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں ایک اور بندوق بردار بھی ملوث تھا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ فائرنگ کے بعد اسکول میں افراتفری پھیل گئی اور والدین واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپنے بچوں کو لینے کے لیے اسکول پہنچ گئے۔ اسکول کی بعض معلمات نے فائرنگ شروع ہوتے ہی اپنی جماعتوں کے کمروں کے دروازے اندر سے بند کر لیے تھے جس کی وجہ سے وہ خود اور ان کے طلبہ محفوظ رہے ہیں۔

نیو ٹاؤن میں فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد شہر کے تمام اسکولوں کی تالا بندی کر دی گئی ہے۔ امریکا میں حالیہ برسوں کے دوران فائرنگ کے کسی واقعہ میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں اور جانی نقصان کے اعتبار سے امریکی تاریخ کا بھی یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ چند ماہ قبل نیویارک میں تاریخی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے پہلے بیس جولائی کو چوبیس سالہ جیمز ہولمز نامی حملہ آور نے آرورا، کولوراڈو میں فلم ''دا ڈارک نائٹ رائزز'' کے پریمیئر شو کے موقع پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس واقعہ میں بارہ افراد ہلاک اور اٹھاون زخمی ہو گئے تھے۔ پانچ اگست کو ملووکی میں سکھوں کے ایک گوردوارے پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے چھَے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں