بشارالاسد بحران کے حل کے لیے تیار نہیں: جان کیری
شامی صدر نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے:'العربیہ' سے خصوصی انٹرویو
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں اور وہ ملک میں جاری بحران کے حل کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔
جان کیری نے جمعرات کو 'العربیہ' نیوز چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ''بشار الاسد خطے میں دہشت گردوں کے لیے ''مقناطیس'' بن چکے ہیں''۔انھوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکا کا ماضی میں بشارالاسد کے ساتھ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی رابطہ تھا۔
انھوں نے ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''امریکا نے اس ملک کی شامی تنازعے میں مداخلت کے حوالے سے محتاط روش اختیار کررکھی ہے اور وہ ایران کو اس کے الفاظ نہیں، بلکہ اقدامات سے جانچے گا''۔
واضح رہے کہ شام میں مارچ 2011ء سے صدر بشارالاسد کے خلاف جاری عوامی احتجاجی تحریک اور اس کے بعد خانہ جنگی میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق 2013ء شام میں جاری خانہ جنگی میں سب سے ہلاکت آفرین ثابت ہوا ہے اور اس سال کے دوران لڑائی اور تشدد کے دوسرے واقعات میں قریباً تہتر ہزار افراد مارے گئے ہیں۔
-
امریکا،خلیجی ریاستوں کے شام کے لیے ایک ارب ڈالرز امداد کے وعدے
شام کی نصف سے زیادہ آبادی کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے:بین کی مون
مشرق وسطی -
امریکا نے شمالی شام کے لیے غیر مہلک امداد روک لی
اسلامی جنگجوؤں کے حزب اختلاف کی فورسز کے گوداموں پر قبضے کے بعد فیصلہ
مشرق وسطی -
امریکا کی شام کے کیمیائی ہتھیارسمندر برد کرنے کی پیش کش
قریباً 1000ٹن کیمیائی مواد کو بحری جہاز کے ذریعے قلزم کی نذر کیا جائے گا
بين الاقوامى -
امریکا کی شام اور ایران پرسعودی غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش
عرب گروپ کا سعودی عرب کو سلامتی کونسل کی نشست سنبھالنے پراصرار
بين الاقوامى -
امریکا فوجی حملے کے بجائے امن مذاکرات کرے: روس، شام
شام پر حملے سے خطے میں دہشت گردی کو فروغ ملے گا
بين الاقوامى -
آخری لمحے تک بشارالاسد کی مدد جاری رکھیں گے: ایران
ایرانی اثرو رسوخ کے باعث امریکا شام میں ناکام رہا
مشرق وسطی