القاعدہ جنگجوؤں کے حملے میں 15 یمنی فوجی ہلاک
مسلح افراد کا حضرموت میں فوجی چیک پوائنٹ پر حملہ
یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضرموت میں القاعدہ کے مشتبہ جنگجوؤں نے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کر کے پندرہ فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمن کے ایک سکیورٹی ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کو حضر موت کے شہر شبام میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا ہے،جس کے نتیجے میں پندرہ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔حملہ آوروں کے بارے میں شُبہ ہے کہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھتے تھے۔
اس سکیورٹی عہدے دار کے مطابق جھڑپ میں بعض حملہ آور بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں لیکن جنگجو انھیں اپنے ساتھ اٹھا لے جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔القاعدہ کے جنگجوؤں نے حضرموت میں جاری کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بزدلانہ حملہ کیا ہے۔
حضرموت جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ ہے۔اس صوبے میں دسمبر کے وسط سے مقامی قبائلیوں اور یمنی فوج کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔قبائلی ایک چیک پوائنٹ پر اپنے ایک سردار سید بن ہبریش اور ان کے محافظوں کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے یمن کی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔
-
عراق میں شورش میں ''شیطانی''عرب ریاستوں کا ہاتھ ہے:مالکی
مراکش ،لیبیا اور یمن تک سے خودکش حملہ آور عراق میں آرہے ہیں
مشرق وسطی -
یمن: بندوق برداروں کے حملے میں ایرانی سفارتکار ہلاک
مفرور حملہ آور سفارتکار کو اغوا کرنا چاہتے تھے
بين الاقوامى -
یمن: القاعدہ جنگجوؤں کے حملوں میں 10 فوجی ہلاک
فوج کی جوابی کارروائی میں بعض حملہ آور بھی مارے گئے
بين الاقوامى -
یمن: شمالی صوبے میں فوج کی تعیناتی شروع
تین ماہ سے جاری شیعہ سلفی لڑائی بند کرنے کے بعد فوج پہنچی
مشرق وسطی -
شمالی یمن میں حوثیوں اور حاشد قبیلے کے درمیان خونریز لڑائی
کرنل ہاشم الاحمر قاتلانہ حملے میں محفوظ
بين الاقوامى -
مفاہمتی کوششوں کے باوجود یمن میں فرقہ وارانہ کشیدگی برقرار
صعدہ میں حوثی اور سلفی مسلک سے تعلق رکھنے والے جنگجو مدمقابل
بين الاقوامى -
پُرتشدد واقعات کے جُلو میں فریقین جنوبی یمن کے تنازع کے حل پر متفق
صدر عبد ربہ چھ صوبوں پر مشتمل وفاقی ریاست کے خواہاں ہیں
بين الاقوامى