افغانستان: الیکشن کمیشن کی عمارت پر طالبان کی فائرنگ
حملہ آوروں نے ایک قریبی عمارت کو اپنا مورچہ بنا رکھا ہے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے ہفتے کے روز الیکشن کمیشن کی عمارت پر اچانک فائرنگ شروع کر دی ہے۔ تاہم فوری طور پر کسی نقصان اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے طالبان نے اگلے ماہ اپریل کی پانچ تاریخ کو افغانستان میں متوقع صدارتی انتخاب کو نشانہ بنانہ بنانے کا پہلے سے اعلان کر رکھا ہے۔ اس لحاظ سے جوں جوں انتخابی تاریخ قریب آ رہی ہے طالبان کی سرگرمیاں دارالحکومت کابل میں بھی شدت پکڑ رہی ہیں۔
ایک روز قبل طالبان نے غیر مکیوں کیلیے قائم ایک گیسٹ ہاوس کو نشانہ بنایا تھا جبکہ چند روز قبل کابل کے اہم ترین سرینا ہوٹل پر حملہ کیا گیا تھا۔ حملوں کی اس تازہ سیریز میں آج ہفتے کے روز الیکشن کمیشن کی عمارت اور اس کا عملہ نشانہ بنا ہے۔
کابل پولیس کے حکام کا کہنا ہے طالبان نے الیکشن کمیشن کی عمارت کے قریب ایک اور عمارت کو قبضے میں لے کر وہاں سے الیکشن کمیشن کی بلڈنگ پر فائرنگ شروع کی ہے۔ طالبان فائرنگ کیلیے خودکار ہتھیار استعمال کر رہے ہیں ۔
تاہم حملہ شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد تک بھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی ہے اور ان کے پاس کون کون سا مزید اسلحہ موجود ہے۔ آخری اطلاعات تک فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری تھا۔ جبکہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشنیں سنبھال کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
-
2014 افغانستان میں تبدیلی پر بے یقینی کے سائے
افغان صدر حامد کرزئی کے چالاک رویّے اور ایوان صدر سے روانگی کے وقت مضحکہ خیز حرکات ...
سیاست -
افغانستان: پولیس کے مرکز پر خودکش حملہ، چار افسر ہلاک
ضلعی پولیس سربراہ سمیت 17 زخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
بين الاقوامى -
کابل: طالبان کا ہوٹل پر حملہ، 9 ہلاک، متعدد زخمی
ہلاک ہونے والوں میں چار غیر ملکی اور پانچ افغانی شامل
بين الاقوامى