سپورٹس کٹ پہنے سیسی پیشگی انتخابی مہم پر چل نکلے
"قوم کی پکار پر فوجی عہدہ چھوڑا، وطن کے لیے جان حاضر ہے"
مصر کے سابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی اپنی صدارتی انتخابی مہم میں پہلی مرتبہ عوام میں نہایت بے خوفی سے گھومتے پھرتے دیکھے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان ہوتے ہی جنرل السیسی کو قاہرہ کے قریب ففتھ گورنری میں سائیکل پر گھومتے دیکھا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی ایک تصویر میں فیلڈ مارشل [ریٹائرڈ] عبدالفتاح السیسی اسپورٹس کٹ پہنے راہ چلتے عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ السیسی شہریوں سے بے خوف گھل مل کر ان سے انتخابات اور ملکی سیاست کے بارے میں گپ شپ بھی کر رہے ہیں۔ ہلکی پھلکی گفتگو میں انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وطن کے مفہوم سے ناآشنا دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مُجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں عوام کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے صدارتی انتخاب کی مہم چلا رہا ہوں۔ عوام کی امنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے وزیر دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر میں پورا اتروں گا، چاہے اپنی جان ہی سے کیوں نہ گذرنا پڑے۔
خیال رہے کہ مصر میں 25-26 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے گذشتہ بدھ کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے وزارت دفاع کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
-
مصری آرمی چیف عبدالفتاح السیسی روس کے دورے پر روانہ
روسی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے
مشرق وسطی -
عبدالفتاح السیسی صدارتی انتخاب لڑیں گے:عمروموسیٰ
آرمی چیف مستقبل قریب میں خود صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان کریں گے
مشرق وسطی -
قاہرہ:سعد حریری کی فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
لبنان کی مجموعی صورت حال اور بیرونی مداخلت کے حوالے سے تبادلہ خیال
مشرق وسطی -
مصر: پہلے نائب وزیراعظم فوجی سربراہ کے ہونے کا امکان
جنرل عبدالفتاح السیسی وزارت دفاع کا قلمدان بھی اپنے پاس رکھیں گے
بين الاقوامى -
مصری فوج کا تمام جماعتوں کو تصفیے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم
فوجی نقشہ راہ میں ہر کسی کی گنجائش نہیں ہو گی: جنرل عبدالفتاح السیسی
مشرق وسطی -
اماراتی وزیر خارجہ کی جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
مشرق وسطی