مصر کے صدارتی انتخاب میں امریکی اداکار 'ہاٹ فیورٹ'!؟
ٹیوٹر پر مزاحیہ مہم سے مصری انتخاب عوامی دلچپسی کا موضوع بن گیا
مصر کے پیش آئند صدارتی انتخاب میں اگرچہ ون ٹو ون مقابلہ ہے، تاہم اس کے باوجود انتخابی معرکہ غیر معمولی گرما گرمی کا عنوان بنتا نظر نہیں آتا۔ تاہم سوشل میڈیا میں ہالی وڈ کے سرکردہ فلمی اداکار کیون سپیسی کو از راہ تفنن مصر کا نیا صدر بنانے کی مہم سے مصر کے پھیکے صدارتی انتخاب میں رنگ بھرنے کی منفرد کوشش جاری ہے۔
فیس بک اور ٹیوٹر جیسے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مصر کے پیش آئند صدر کے لئے چلائی جانے والی اس مزاحیہ مہم میں کیون سپیسی کا نام نمایاں طور پر سامنے آیا ہے۔
بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مصری سیاستدان حمدین صباحی اور ملک کی طاقتور فوج کے سابق سربراہ عبدالفتاح السیسی کی سوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے مقابلے میں مقبول عام ہالی ووڈ فلم 'دی ہاوس آف کارڈز' کے اداکار کیون سپیسی کئی گنا آگے ہیں۔
کیون سپیسی کی تصویر 'مصر زندہ باد' اور 'سپیسی برائے صدارت' کے نعروں کے جلو میں سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر امریکی اداکار کی تصویر کے ساتھ ان کا نام 'السپیسی' از راہ تفنن تحریر کیا جا رہا ہے جو دراصل 26 مئی کے صدارتی انتخاب کے متوقع فاتح 'السیسی' کے اصل نام کا بگاڑ ہے۔
یاد رہے کہ اپنی شہرہ آفاق ہالی وڈ فل میں کیون سپیسی نے فرینک انڈر وڈ نامی شخص کا کردار ادا کیا، جو بعد میں امریکا کا صدر منتخب ہو جاتا ہے۔
فلم کے پہلے سیزن میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والا فلمی کردار انڈر وڈ ایوان میں پارٹی 'ویپ' کے طور پر سامنے آتا ہے، جسے بعد میں وزیر خارجہ بنا دیا جاتا ہے۔ اپنی اس حیثیت میں وہ ان افراد سے بدلا لینے کی ٹھان لیتا ہے جنہوں نے اسے جل دیئے۔
دوسرے سیزن کی آخری قسط میں انڈر وڈ امریکا کا 46 واں صدر بن جاتا ہے۔
ٹیوٹر پر سپیسی کی مصری صدارتی امیدوار کے طور پر مزاحیہ مہم میں ہزاروں فالوورز دلچسپ تبصروں کے ساتھ شریک ہیں: @KevinSpacey کو مصری صدارت کے لیے ووٹ دیں ۔۔۔۔۔ "میرا ووٹ سپیسی کے لئے" اور "مصری صدر عبدالفتاح السیسی نہیں بلکہ @KevinSpacey کیون سپیسی کا نام مصری سیاست کے لیے اجنبی نہیں۔ فروری 2011ء کے مصری انقلاب جو حسنی مبارک کے تیس سالہ دور اقتدار کے دھڑن تختے پر منتج ہوا۔ اس موقع پر وہ جرمنی کی شہر برلن میں ہونے والی ایک فلمی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے تقریب میں اپنی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "آج شب اس پروگرام کا حصہ بننے پر مجھے خوشی ہے، تاہم مصر میں رونما ہونے والے آج کے واقعہ پر میں زیادہ خوش ہوں۔"
مصر میں 26-27 کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں گذشتہ برس منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کا تختہ الٹنے والے اس وقت کے فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کا پلڑا بظاہر بھاری نظر آتا ہے، ان کے مدمقابل حمدین صباحی نے سن 2012ء کے صدارتی انتخاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
-
عبدالفتاح السیسی کا ''بے مثال'' ووٹر ٹرن آؤٹ پر زور
مصر کے سابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے آیندہ ماہ ہونے والے صدارتی ...
مشرق وسطی -
مصر: حمدین صباحی صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے
انہوں نے 17 صوبوں سے ووٹروں کے 31100 تائید حاصل کی
مشرق وسطی -
مصر: صدارتی انتخاب پارلیمانی انتخاب سے پہلے کرانے کا عندیہ
جنرل سیسی صدارتی امیدوار ہونگے یا نہیں، ابہام ختم ہونے کا امکان
مشرق وسطی -
مصر: السیسی کے انتخابی اخراجات پر سوال اٹھنے لگا
کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ فنڈز کون دے رہا ہے: حمدین صباحی
مشرق وسطی -
صدارتی انتخابات کی عالمی مانیٹرنگ پر مصر کا خیر مقدم
مصر کی عبوری حکومت نے صدارتی انتخابات کو شفاف اور عالمی جمہوری معیار کے مطابق ...
بين الاقوامى -
سیسی، صباحی نے صدارتی انتخاب مہم شروع کر دی
سوشل میڈیا مصر میں ون ٹو ون صدارتی مہم کا خصوصی میدان
مشرق وسطی