عبدالفتاح السیسی کا ''بے مثال'' ووٹر ٹرن آؤٹ پر زور
مصر کے سابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے آیندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں ''بے مثال'' ٹرن آؤٹ کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
انھوں نے یہ بات مصر کی سیاحت کی صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ جو کوئی بھی ان انتخابات میں فاتح بن کر ابھرتا ہے،اس بات سے قطع نظر مصریوں کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلنا چاہیے۔
ان صدارتی انتخابات میں السیسی کا بائیں بازو کے امیدوار حمدین صباحی سے مقابلہ ہے لیکن ان کے بارے میں پہلے ہی سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ یہ انتخاب بآسانی جیت جائیں گے۔
عبدالفتاح السیسی نے مذہبی انتہا پسندوں پر مصر کی سیاحت کی صنعت کو نقصان پہنچانے کا الزام عاید کیا اور کہا کہ غیرمتعلقہ مذہبی مناقشے کی بنا پر سیاحت کے شعبے کو گذشتہ پچاس سے مسلسل نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ان کے بہ قول اس مذہبی مناقشے کا ترقی اور موجودہ وقت کے تقاضوں کو سمجھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عبدالفتاح السیسی کو مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے آرمی چیف کے منصب پر فائز کیا تھا لیکن انھوں نے گذشتہ سال جولائی میں عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد ڈاکٹر مرسی ہی کو چلتا کیا تھا اور بعد میں ان کی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد قراردے کر اس پر پابندی لگا دی تھی۔
گذشتہ مہینوں کے دوران ملک کی اس سب سے بڑی اور منظم جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اس کے ڈیڑھ سے دوہزار کے درمیان کارکنان مارے جاچکے ہیں۔اس کے ردعمل میں اخوان اور اس کی ہم نوا مذہبی سیاسی جماعتوں نے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے اور وہ فوجی کی نگرانی میں قائم حکومت کے اقدامات کو جائز اور قانونی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
-
صدارتی انتخاب سے پہلے مصر میں فوجی تبدیلیاں
شمالی اور جنوبی ریجنز میں فوجی کمانڈر تبدیل
مشرق وسطی -
مصر: صدارتی انتخاب پارلیمانی انتخاب سے پہلے کرانے کا عندیہ
جنرل سیسی صدارتی امیدوار ہونگے یا نہیں، ابہام ختم ہونے کا امکان
مشرق وسطی -
مصر:26 اور 27 مئی کو صدارتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان
امیدوار 31 مارچ سے 20 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں
مشرق وسطی -
مصر: حمدین الصباحی کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
باغیانہ [تمرد] تحریک کی قیادت میں اختلافات
مشرق وسطی -
مصر: پارلیمانی سے پہلے صدارتی انتخابات ہوں گے
مسلح افواج کی نگرانی میں قائم عبوری حکومت نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی
مشرق وسطی -
مصر: اپوزیشن اتحاد ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے مطالبے پر قائم
صدر محمد مُرسی ملک چلانے میں ناکام رہے ہیں: البرادعی
بين الاقوامى