ہسپانوی فرمانروا کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
دونوں رہنماوں کا دو طرفہ امور اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال
سپین کے فرمانروا خوان کارلوس نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہسپانوی بادشاہ خوان کارلوس ہفتے کے روز تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے ساتھ ان کے محل میں ملاقات کی جس میں ہسپانوی بادشاہ نے مشترکہ مفادات پر بھی بات چیت کی۔
اس سے پہلے شاہ خوان نے اتوار کے روز سعودی نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی تھی۔ ہسپانوی بادشاہ نے اس کے بعد سعودی عرب میں الحرمین ہائی سپیڈ ریلوے منصوبے پر کام کرنے والی ہسپانوی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران ہسپانوی بادشاہ کو اس ٹرین کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔ بریفنگ کے دوران پراجیکٹ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
-
ہسپانوی فرمانروا کی سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد
دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے
بين الاقوامى -
شاہ محمد ششم نے ہسپانوی مجرم کی سزا معافی کا فیصلہ واپس لے لیا
یورپی شہریوں کی مراکشی بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ
بين الاقوامى -
دو مقتول ہسپانوی صحافیوں کی میتیں پیرس پہنچا دی گئیں
مالی کے صدر کی مقتول صحافیوں کو انصاف دلانے کی مکمل یقین دہانی
بين الاقوامى