روس کی شام کا معاملہ آئی سی سی کو بھیجنے پر ویٹو کی دھمکی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیا جائے گا:نائب وزیرخارجہ
روس نے شام میں جاری خانہ جنگی کا معاملہ ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی ) کو بھیجنے کی مخالفت کردی ہے اور اس سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔
روس کے نائب وزیرخارجہ گیناڈی گیٹلوف نے یہ اعلان فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد کا مسودہ پیش کیے جانے کے بعد کیا ہے۔اس مجوزہ قرارداد میں شام میں گذشتہ تین سال سے جاری خانہ جنگی کے ذمے داروں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت مخالف جرائم کے الزامات میں آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زوردیا گیا ہے۔
روس پہلے بھی شام کا معاملہ آئی سی سی کو بھیجنے کی مخالفت کرچکا ہے اور اب نائب وزیرخارجہ گیٹلوف نے دوٹوک الفاظ میں اس سے متعلق قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق انھوں نے کہا کہ ''اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے اور ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔اگر اس پر رائے شماری کا وقت آیا تو ہم اس کو ویٹو کردیں گے''۔
واضح رہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کا سب سے بڑا حامی ہے اور وہ چین کے ساتھ مل کر اس سے پہلے بھی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی گئی تین قرارداروں کو ویٹو کرچکا ہے۔ان قراردادوں میں بشارالاسد حکومت کی اپنے ہی عوام کے خلاف فوجی کارروائیوں کی مذمت کی گئی تھی اور شام کے خلاف پابندیوں کی دھمکی دی گئی تھی۔
روس اور امریکا نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی الاخضرالابراہیمی کی ثالثی میں امن عمل کی حمایت کی تھی لیکن اب یوکرین بحران پر روس کے مغرب کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے یہ امن عمل تعطل کا شکار ہوچکا ہے اور روس کی اب یوکرین کے علاقے کریمیا کو ضم کرنے اور وہاں فوجی مداخلت کے معاملے پر امریکا کی قیادت میں مغربی ممالک کے ساتھ محاذ آرائی جاری ہے۔
-
روس کثیر قطبی دنیا کے قیام کے لیے کوشاں ہے:بشارالاسد
ولادی میر پوتین کے نام پیغام میں روس کی جانب سے شام کی مسلسل حمایت کی تحسین
مشرق وسطی -
شام میں جاری خونریزی میں روس ملوث ہے:سعودی عرب
روسی حمایت کی بدولت بشارالاسد نے سفاکیت جاری رکھی ہوئی ہے:وزارت خارجہ
مشرق وسطی -
روس کی شام سے متعلق نئی قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی
بشارالاسد کی حکومت کے خلاف حملے کی راہ ہموار کی جارہی ہے:سرگئی لاروف
بين الاقوامى -
روس اور چین شام سے متعلق قرار داد رکوانے میں کامیاب
ایسی قرارداد کا مقصد شام کیخلاف سیاسی محاذ آرائی ہے: روس
مشرق وسطی -
حمص میں امداد پہنچانے کے لیے سمجھوتا طے پاگیا:روس
روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف نئی قرارداد کی مخالفت کردی
پاكستان -
کیمیائی ہتھیاروں کی بڑی مقدار شام سے باہر منتقل کی جائے، روس
شام میں موجود کیمائی ماہرین کی سربراہ سے روسی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات
مشرق وسطی