صرف امریکا یرغمال طالبات کی بازیابی کے لیے کوشاں ہے: کیری
شام کے 92 فی صد کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی اہم کامیابی ہے
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ نائیجیریا کی دوسو سے زیادہ یرغمال طالبات کی باز یابی کے لیے اکیلا امریکا کوششیں کر رہا ہے۔ جان کیری نے یہ اس کے باوجود کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور اسرائیل بھی اس سلسلے میں نائیجیریا کو مدد دے رہے ہیں۔
امریکا نے چاڈ کے پڑوس میں 80 رکنی انٹیلی جنس ٹیم فضائی نگرانی کے جدید ترین نظام کے ساتھ بھجوائی ہے۔ واضح رہے کہ یرغمال نائیجیرین طالبات کی تلاش کے لیے امریکا سب سے بڑی ٹیم بھیج کر بوکو حرام کے خلاف کوششوں کا حصہ بننے والا سب سے اہم ملک بن گیا ہے۔
امریکا نے نگرانی کرنے والے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے اور 30 فوجی و غیر فوجی ماہرین نائیجیرین سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے بھجوائے ہیں۔
جان کیری نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ''امریکا نائیجیریا کو مدد دینے والا واحد ملک ہے۔دوسرے ملکوں کو نہ کسی نے دعوت دی ہے اور نہ ہی ان ممالک نے ایسی کوئی پیش کش کی ہے۔''
خیال رہے کہ چین نے بھی نائیجیریا کو طالبات کی بازیابی کے سلسلہ میں مدد کی پیش کش کی ہے جبکہ اقوام متحدہ نے ایک روز پہلے بوکو حرام پر پابندی عاید کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے فرانس کے وزیر خارجہ لوراں فابئیس کی بھی خبر لی ہے۔انھوں نے امریکا کی طرف سے ایک سال قبل شام پر حملہ نہ کرنے کو ہدف تنقید بنایا تھا۔
جان کیری نے کہا ''لوگ ہم سے ناراض ہیں کہ ہم نے شام پر حملہ نہ کیا لیکن آج شام کے 92 فی صد کیمیائی ہتھیار تلف ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ آٹھ فی صد بھی شام سے منتقل کردیے جائیں گے۔ ''
-
نائیجیریا: طالبات کی بازیابی کے لیے بوکو حرام سے بات چیت
جنگجو گروپ سے بات چیت کے لیے حکومت نے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی
بين الاقوامى -
بوکو حرام نے یرغمال طالبات کی ویڈیو جاری کردی
نائیجیریا کی جیلوں میں قید جنگجوؤں کے بدلے میں طالبات کو رہا کرنے کی پیش کش
بين الاقوامى -
امریکا نے نائیجیرین تنظیم بوکو حرام کو دہشت گرد قرار دے دیا
کوئی امریکی شہری بوکوحرام اور انصارو کی مالی معاونت نہیں کرسکے گا
بين الاقوامى