لندن: تعمیر مسجد پر احتجاج، پولیس کے 5 لاکھ پاونڈ خرچ

''انگلینڈ ڈیفنس لیگ'' اسلام مخالف تنظیم کے طور پر متحرک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

آج لندن پولیس کی احتجاج روکنے اور افواہ کے اثرات ختم کرنے سے متعلق کاوش کے بارے میں ایک ایسی دستاویزی فلم جاری کی جانے والی ہے۔ جس میں ان حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے کہ کس طرح لندن پولیس نے ''انگلش ڈیفنس لیگ'' نامی تنظیم کو ایک مسجد کے منصوبے کے خلاف احتجاج سے روکنے کے لیے پانچ لاکھ ڈالر خرچ کئے۔

یہ دستاویزی فلم بی بی سی نے تیار کی ہے۔ ''پولیس، زیر دباو'' کے نام سے تیار کردہ فلم میں بتایا گیا ہے کہ ایک معروف ''فوڈ چین'' کے ایف سی کی ایک شاخ کو مسجد میں تبدیل ہونا تھا۔

لیکن شیفلڈ میں افواہ یہ پھیلا دی گئی کہ شہر کے ایک شراب خانے کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس افواہ کے باعث شہر میں احتجاج پھوٹ پڑا ۔

احتجاج کو روکنے کے لیے 15 مختلف سکیورٹی اداروں کے 1200 اہلکاروں کو طلب کرنا پڑا۔ ان اہلکاروں کی خدمات کے معاوضے پر بھاری رقم خرچ کرنا پڑی۔

''انگلینڈ ڈیفنس لیگ'' انگلینڈ میں اسلام کے فروغ کے خلاف متحرک تنظیم ہے۔ اس تنظیم کا آغاز لیوٹن سے ہوا اور اسے اسلامو فوبیا کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں اسلام مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان جذبات کی وجہ سے ہی مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں