عراق میں یرغمال بھارتی نرسیں رہا، وطن واپسی
جنگجو گروپ نے تکریت سے موصل منتقل کرنے کے بعد نرسوں کو رہا کردیا
عراق میں وزیراعظم نوری المالکی کی حکومت کے خلاف برسرپیکار جنگجوؤں نے یرغمال بنائی گئی چھیالیس بھارتی نرسوں کو رہا کردیا ہے اورانھیں ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے شمالی شہر اربیل کی جانب روانہ کردیا ہے۔
نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ''جن بھارتی نرسوں کو گذشتہ روز ان کی مرضی کے بغیر کہیں منتقل کیا گیا تھا ،انھیں جمعہ کو رہا کردیا گیا ہے''۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کو جہادی عراق کے شمالی شہر تکریت سے ان نرسوں کو دو بسوں میں سوار کرکے لے گئے تھے اور انھیں آج دوسرے بڑے شہر موصل میں رہا کردیا ہے۔وہاں سے انھیں کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل منتقل کیا گیا ہے جہاں سے انھیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بھارت لے جایا جائے گا۔
یہ تمام نرسیں بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھتی ہیں۔اس ریاست کے وزیراعلیٰ اومن چاندی نے کہا ہے کہ ''حکومتِ ہند نے ایک خصوصی طیارہ عراق بھیجنے سے اتفاق کیا ہے اور یہ کل صبح نرسوں کو لے کر واپس کوچی پہنچ جائے گا۔انھوں نے نرسوں کی رہائی اور ان کی وطن واپسی کے لیے طیارہ بھیجنے پر بھارت کی مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یرغمالی نرسوں میں سے ایک سیونا تھامس نے آج صبح فون پر اپنے والد سے گفتگو کی تھی اور بتایا تھا کہ انھیں اغوا کاروں نے رہا کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ایک اور نرس کے والد شروتی ایس نیّر نے اپنی بیٹی کے حوالے سے بتایا کہ'' جنگجو ان کے ساتھ اچھا سلوک کررہے ہیں اور انھیں بسکٹ اور پانی دے رہے ہیں لیکن ہم ان کے تحفظ کے حوالے سے تناؤ کا شکار ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں''۔
بھارتی نرسیں سابق عراقی صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت میں ایک سرکاری اسپتال میں ملازمت کررہی تھیں۔اس شہر پر گذشتہ ماہ دولت اسلامی کے جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا تھا۔ان نرسوں نے قبل ازیں بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سرکاری فوج اور جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں زخمی ہوکر آنے والے افراد کا علاج کررہی تھیں۔
دوہفتے قبل عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں کام کرنے والے چالیس بھارتی تعمیراتی ورکروں کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ان بھارتیوں کے اغوا پر وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے اور وہ ابھی تک ان بھارتیوں کو رہائی نہیں دلا سکی ہے۔
-
عراق:شمالی شہر تکریت میں 50 بھارتی نرسیں یرغمال
مسلح جنگجو نرسوں کو دو بسوں میں بٹھا کر کہیں اور لے گئے:بھارتی وزارت خارجہ
مشرق وسطی -
عراق میں 40 بھارتی تعمیراتی ورکر لاپتا،اغوا کا شُبہ
اغوا کاروں اور یرغمالیوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں: ترجمان وزارت خارجہ
بين الاقوامى -
اردن: جہادی رہنما نے داعش کی خلافت مسترد کر دی
داعش کی خلافت القاعدہ کے لیے بھی ایک چیلنج ہے: ماہرین
مشرق وسطی -
ماہراور تربیت یافتہ جہادیوں کو داعش میں شمولیت کی دعوت
خلیفہ ابوبکرکی ججوں ،ڈاکٹروں اور انجینیروں سے اسلامی ریاست میں آنے کی اپیل
مشرق وسطی -
عراق: نامعلوم طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
عراق کے شمالی شہر القائم میں نامعلوم جنگی طیاروں نے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) ...
مشرق وسطی -
سوشل میڈیا میں داعش کی فتوحات کیسے ممکن ہوئیں؟
القاعدہ سے مرعوب دولت اسلامی عراق و شام 'داعش' کے جنگجو عراق اور شام کے متعدد ...
ایڈیٹر کی پسند