بھارت: جہیز کا جھگڑا، دلہن بارات لیکر پہنچ گئی
دلہا پہلے انکاری ہوا، پھر فرار اور بالآخر زیر دام آ گیا
بھارت جہاں عام طور پر جہیز کم لانے پر دلہنوں کو زندہ جلا دینے کے واقعات کی خبریں میڈیا کا موضوع بنتی ہیں اسی بھارت کی اس مکروہ رسم کے سامنے دلہن خود دیوار کی طرح کھڑی ہو گئی اور کم جہیز ملنے کی اطلاع پر بارات لے کر نہ آنے والے دلہے کے گھر خود بارات لے کر پہنچ گئی۔
شادی سے انکاری چندن کمار کو ہونے والی دلہن وینا کماری کے اس غیر معمولی اقدام پر گھر سے بھاگ کر کہیں چھپنا پڑا، لیکن دلہن کی اس دھمکی پر کہ وہ پولیس کو اطلاع کر دے گی گاوں کے معززین چندن کمار کو پکڑ کر واپس لے آئے اور اسے شادی پر مجبور کر دیا۔
بھارتی رسم و رواج میں دلہن کے والدین کو شادی کے موقع پر دلہے کی مرضی کا جہیز دینا پڑتا ہے، بصورت دیگر یا تو شادی ہی رک جاتی ہے اور یا پھر شادی کے کچھ ہی دن بعد دلہن کے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آ جاتی ہے۔
لیکن جموی ضلع کی اس انوکھی دلہن نے نئی روایت قائم کر کے دلہا اور اس کے اہل خانہ کو چاروں شانے چت کر دیا۔ واقعات کے مطابق جب دلہا طے شدہ تاریخ پر بارات لے کر نہ آیا تو دلہن خود دلہا کے گھر پہنچ گئی۔
بارات لے کر آنے والی دلہن نے دلہا کے اہل خانہ سے کہا کہ طے شدہ طریقے کے مطابق شادی ممکن بنائی جائے بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد دلہا والوں کے لیے دلہن کے آگے سر تسلیم خم کیے بغیر چارہ نہ رہا۔
دلہن کے والد سنجے رام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس شادی کے ممکن ہو جانے میں گاوں کے لوگوں کے کردار کی تعریف کی ہے اور کہا ہے '' میں اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں اہل دیہہ کا ممنون ہوں۔''
-
بھارت میں ہوٹل ملازم نے لیمبورگنی دیوار سے ٹکرا دی
ہوٹل میں مقیم مہمان قیمتی گاڑی دوست سے مستعار لیکر آیا تھا
بين الاقوامى -
بھارت: جنسی زیادتی کا خوف، جینز برقی الارم سے لیس
خطرے کی صورت میں برقی الارم پولیس کو خبردار کردے گا
بين الاقوامى -
بھارت میں گائے کی انوکھی شادی میں پانچ ہزار مہمان
شادی کی تیاریوں پر 10 ہزار آسٹریلوی پاؤنڈ خرچ
بين الاقوامى