برطانوی جنگی طیارے نے قطری مسافر طیارہ اتار لیا
پائیلٹ کے انتباہ کے بعد مانچسٹر کے ہوائی اڈے پر برطانوی فضائیہ کی فوری کارروائی
برطانیہ کے شاہی فضائیہ کے ایک جنگی طیارے نے قطر ائیر ویز کی ایک مسافر پرواز کو گھیرے میں لے کر بحفاظت مانچسٹر کے ہوائی اڈے پر اتار لیا ہے۔
مانچسٹر ایوننگ نیوز کی اطلاع کے مطابق قطری طیارے کے پائیلٹ نے مبینہ طور پر پرواز میں ایک ممکنہ ڈیوائس کے موجود ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد اس کو برطانیہ کے جیٹ طیارے نے گھیرے میں لے لیا۔
گریٹ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈیوائس کا خطرہ واقعی حقیقی تھا۔مسافر پرواز کو اتارنے کے دوران مانچسٹر کے ہوائی اڈے کو مختصر وقت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ معمول کے مطابق کام کرتارہا تھا۔
برطانیہ کی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک ٹائفون طیارے کو قطری مسافر طیارے کے پائیلٹ کی درخواست پر فوری طور پر بھیجا گیا تھا۔اس نے قطری طیارے کو مانچسٹر کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا ہے اور اب سول حکام اس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
-
"امریکی مسافر طیارے جنگ زدہ علاقوں پر پرواز نہ کریں"
ملائیشیا طیارہ حادثے نے عالمی فضائی سروس کے روٹس تبدیل کر دیے
بين الاقوامى -
شمال مالی میں لاپتا الجزائر طیارہ گر کر تباہ
110 مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ، تلاش کا کام جاری
بين الاقوامى -
پاکستانی نژاد امریکی نوجوان طیارہ حادثے میں جاں بحق
والد کے ہمراہ جہاز پر دنيا کا چکر لگانے کی کوشش میں تھا
پاكستان