عدن: جنوبی یمن کی آزادی کے حق میں مظاہرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے جنوبی شہر عدن میں ہزاروں لوگوں نے مظاہرے کیے ہیں اور انھوں نے جنوبی یمن کی آزادی اور اس کی ایک مرتبہ پھر شمالی یمن سے علاحدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

جنوبی یمن میں گذشتہ قریباً ایک عشرے سے شمالی یمن سے علاحدگی کی تحریک چل رہی ہے اور اس کے مکین صنعا حکومت پر ان کے جائز مطالبات بھی تسلیم نہ کرنے کے الزامات عاید کرتے چلے آرہے ہیں جبکہ جنوبی صوبوں میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ سرگرم ہے اور اس کے جنگجو سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

جنوبی یمن کے باشندوں نے ایک مرتبہ پھر آزادی کے لیے ایسے وقت میں مظاہرے شروع کیے ہیں جب دارالحکومت صنعا میں مسلح شیعہ حوثی باغیوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور انھوں نے وہاں اپنی عمل داری قائم کررکھی ہے جبکہ صدر عبدربہ منصور ہادی کی قیادت میں حکومت عملاً مفلوج ہوکررہ گئی ہے اور اس کا کنٹرول کہیں نظر نہیں آتا ہے۔

عدن کے علاوہ ملک کے دوسرے بڑے شہر تعز اور دو جنوبی صوبوں شیبوۃ اور حضرموت کے شہروں میں بھی جنوبی یمن کی علاحدگی کی تحریک کے زیراہتمام مظاہرے کیے گئے ہیں۔مظاہرین نے آزادی کے علاوہ صنعا سے مسلح حوثیوں کو نکال باہر کرنے کے مطالبات بھی کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں