داعش مخالف مہم سے اسد رجیم کو فائدہ ہو گا: چک ہیگل
امریکا طویل المدتی حکمت عملی کے لیے کوشاں ہے
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے خبردار کیا ہے کہ داعش کے خلاف امریکی قیادت میں جاری عالمی مہم کا فائدہ شام کے صدر بشار الاسد کو پہنچ سکتا ہے۔
چک ہیگل کے مطابق '' ہمارے اور اتحادیوں کے داعش کے خلاف جس طرح عراق میں جانے سے عراقیوں کو اپنی حکومت مستحکم کرنے کا موقع مل سکتا ہے، اسی طرح بشارالاسد کو بھی ہماری مہم کے کچھ فوائد ہو سکتے ہیں۔
تاہم امریکی وزیر دفاع نے کہا امریکا اس تناظر میں طویل المدتی حکمت عملی کے لیے کوشاں ہے۔ اس ممکنہ پالیسی میں بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔
واضح رہے امریکا ماہ اگست سے عراق میں جبکہ ماہ ستمبر سے شام میں بھی داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں کی مہم شروع کیے ہوئے پے۔ اس مہم میں اسے مغربی ممالک کے علاوہ مشرق وسطی اور خلیجی ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے۔
امریکا اور اس کے اتحادی شام میں بشار الاسد مخالف معتدل قوتوں کی حمایت کرنے کے آرزو مند ہیں۔ اس حوالے سے اتحادی ملک باغی فوج کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کے لیے کوششوں میں ہیں۔ لیکن داعش ان تمام کوششوں کے باوجود ابھی تک کسی بڑے نقصان سے دوچار نہیں ہو سکی ہے۔
داعش کے اسی بڑھے ہوئے خطرے کے پیش نظر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بالآخر شام کے اندر بھی کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ، اس سے پہلے امرہکا اور مغربی ممالک شام میں فوجی کارروائی کرنے سے گریزاں رہے ہیں۔
-
برطانیہ شام میں بھی داعش کے مقابل ہو گا: امریکا
برطانیہ، افغانستان میں بھی ہمارے شانہ بشانہ ہے، شام میں بھی ہو گا:جنرل جان ایلن
مشرق وسطی -
امریکا نے شام کی فضائی نگرانی شروع کر دی
شام میں کارروائیوں کی راہ ہموار ہو سکے گی
بين الاقوامى -
شام میں امریکا کی خفیہ فوجی کارروائی کا انکشاف
مقصد گرفتار امریکیوں کو عسکریت پسندوں سے رہائی دلانا تھا
مشرق وسطی