سعودی وزیر داخلہ کی امریکی صدر سے ملاقات
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ محمد بن نائف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہائوس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملاقات کے موقع پر امریکا میں متعین سعودی سفیر عادل بن احمد الجبیر سمیت اعلیٰ سطحی حکومتی وفد بھی موجود تھا۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی وعالمی مسائل بالخصوص شام کے بحران، ایران کے جوہری پروگرام، یمن میں جاری کشیدگی اور القاعدہ کے خلاف جنگ جیسے موضوعات تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں وزیر داخلہ شہزاد نائف نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کی۔
سعودی وزیر داخلہ نے امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے انہیں نیک تمنائوں اور جذبہ خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقاتوں میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
-
اسامہ کی غائبانہ بیعت پر سعودی شہری کو 27 سال قید
سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اُسامہ بن ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: 16 شامیوں سمیت 135 دہشت گرد گرفتار
17 پر غیر ملکی تعاون سے بدامنی پھیلانے کا الزام تھا
بين الاقوامى -
"رفسنجانی جوہری تنازع پرایران۔ سعودی عرب کشیدگی ختم کرائیں"
ایرانی شیعہ رہ نما کا سابق صدر سے مطالبہ
بين الاقوامى