سلامتی کونسل حوثی مخالف جنگ میں مدد کرے: یمنی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی حکومت کی حمایت میں اور حوثی باغیوں کی جارحیت ختم کرانے کے لئے فوجی مداخلت کی اجازت دے۔

صدر منصور ہادی نے کونسل کوبھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ انھوں نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور عرب لیگ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے حوثی جارحیت کے خلاف یمن اور اس کے شہریوں کا دفاع کریں۔

انھوں نے سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب 7 کے تحت ایک قرار داد منظور کرے جس کے ذریعے یمن میں بین الاقوامی فوجی مداخلت کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد میں مدد پر آمادہ ممالک کو دعوت دی جائے کہ وہ فوری طور پر یمن کی قانونی حکومت کی مدد کریں تاکہ یمن کی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کا تحفظ کیا جائے اور عدن سمیت ملک کے جنوبی شہروں کو حوثی جارحیت سے بچایا جاسکے۔

ہادی کا کہنا تھا کہ فوجی قافلے عدن پر حملہ کرنے کے لئے بڑھ رہے ہیں اور حوثیوں کے قبضے میں موجود یمنی ائیرفورس کے طیارے عدن پر بمباری کررہے ہیں۔

انھوں نے لکھا ہے کہ پر امن معاہدے کی تمام کوششیں حوثیوں کی جانب سے مسترد کردی گئی ہیں اور ان کا مقصد پورے ملک پر قبضہ کرنا ہے۔"یمنی عوام نے اس سے زیادہ بھیانک جارحیت کا سامنا نہیں کیا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے درپیش خطرات صرف یمن کی سلامتی کو ہی نشانہ نہیں بنا رہے ہیں بلکہ اس سے خطے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size