حوثیوں کے خلاف آپریشن کی تفصیلات 'العربیہ' کو موصول
یمن میں ایران نواز اہل تشیع مسلک کے حوثی باغیوں کےخلاف سعودی عرب کے ’فیصلہ کُن طوفان' آپریشن کی تفصیلات ’العربیہ‘ نیوز چینل کو موصول ہوئی ہیں۔
العربیہ ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف سعودی حکومت کے فوجی آپریشن میں 100 جنگی طیارے اور ایک لاکھ 50 ہزار سپاہی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن میں خلیجی ممالک، مصر اور پاکستان کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آپریشن میں 30 لڑاکا طیارے مہیا کیے گئے ہیں۔
قطر نے 10، کویت نے 15، بحرین نے بھی 15 اور اُردن نے چھ جنگی طیارے فراہم کیے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان اور مصر کے جنگی طیارے اور بحری جنگی جہاز بھی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ مراکش نے بھی چھ جنگی طیارے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سوڈان تین جنگی طیاروں کے ساتھ اس آپریشن کا حصہ بن چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ شب یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کی گئی بمباری میں حوثیوں کے کئی فوجی اڈے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک کردیے کئے گئے ہیں۔ فضائی آپریشن میں حوثیوں کے زیرقبضہ الدیلمی فوجی اڈہ، چار جنگی طیارے، اڈے پر نصب میزائلوں کی تمام بیٹریاں تباہ کردی گئی ہیں۔ صعدہ گورنری میں مران ڈائریکٹوریٹ میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ وہاں پر حوثیوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ذخیرہ کررکھا تھا جسے تباہ کیا گیا ہے۔
-
سعودی عرب کا یمن میں حوثیوں کے خلاف ''فیصلہ کن طوفان''
شاہ سلمان کا حوثیوں کی باغیانہ پیش قدمی کو پسپا کرنے کا حکم
بين الاقوامى -
حوثیوں کا حملہ، یمنی صدر بدستور عدن میں موجود
عرب لیگ کے وزرائے خارجہ یمن میں فوجی کارروائی پر غور کریں گے
بين الاقوامى -
یمنی حوثیوں کا تعز کے مرکزی ہوائی اڈے پر قبضہ
یمن کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شیعہ حوثی باغی اور ان کے اتحادیوں نے اتوار کے ...
بين الاقوامى -
یمن: مساجد پر خودکش بم حملے، 141 افراد ہلاک
داعش نے حوثیوں کی مساجد کو خون میں نہلانے کی ذمہ داری قبول کر لی
بين الاقوامى -
حوثیوں نے وزیراعظم اور حکومتی عہدیداروں کی نظر بندی ختم کردی
یمن میں غیرقانونی طور پر قابض اہل تشیع مسلک کے حوثی شدت پسندوں نے جبری نظر بند کیے ...
بين الاقوامى -
حوثیوں کا یمن میں فارسی تعلیم وثقافت کے فروغ کا اعلان
یمن میں حکومت کے قیام کے بعد ایران نواز حوثی جماعت نے ملک میں عربی کے بجائے فارسی ...
بين الاقوامى