سویڈن کی سعودی عرب سے تعلقات میں کشیدگی پر معذرت

ریاض نے معذرت قبول کر کے سفارتی تعلقات بحال کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سویڈن کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ بعض معاملات میں کشیدگی پیدا ہونے پر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز سے باضابطہ معذرت کی ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

العربیہ ٹی وی رکی رپورٹ کے مطابق سویڈش بادشاہ نے ذاتی طورپر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع پر معذرت کی اور سعودی عرب کے عالمی تنازعات میں کردار کا اعتراف کرتے ہوئے تعلقات کی بحال کی خواہش کا اظہار کیا۔ سویڈش شہنشاہ کی جانب سے دو طرفہ سفارتی کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور یہ امید کی گئی دونوں ملک تلخیاں بھلا کر سفارتی تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے سویڈن کی معذرت قبول کرتے ہوئے اپنا سفیر دوبارہ اسٹاک ہوم روانہ کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size