شام میں ہلاک دو پاکستانیوں اور ایرانی افسر کی تہران میں تدفین
ایران کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں محاذ جنگ میں سرگرم "زینبیون" نامی ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک ایرانی اور دو پاکستانی باشندے حلب میں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں جن کی میتیں ایران لائے جانے کے بعد تہران میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کی مقرب خبر رساں ایجنسی" تسنیم" کے مطابق شام کے حلب شہرمیں مارے جانے والے ایرانی فوجی افسر کی شناخت اصغر شیردل کے نام سے کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ دو پاکستانی سگے بھائی ساجد حسین اور اخلاق حسین بھی مارے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 40 سالہ اصغر شیر دل کو سوموار کو تہران میں سپرد خاک کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسیوں "مہر"، باسیج" اور "دفاع پریس" کے مطابق شمالی شام کے شہر حلب میں "زینبیون" بریگیڈ سے منسلک دو پاکستانی جنگجو بھی مارے گئے جنہیں تہران میں دفن کیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کمانڈر اصغر شیردل اور دونوں پاکستانی جنگجو ایک ہی جھڑپ میں مارے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی اور ایرانی جنگجوئوں کی تدفین کے موقع پر ایران کی عسکری قیادت اور مذہبی رہ نمائوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو مقتولین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قم شہر سے خاص طورپر آئے تھے۔
ادھر شامی اپوزیشن نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں حلب میں مارے گئے پاکستانی جنگجوئوں کے فون نمبربھی دکھائے گئے ہیں۔ ویڈٰیو فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ حلب میں جھڑپ کے نتیجے میں مارے گئے پاکستانی "زینبیون" ملیشیا سے منسلک تھے۔ رپورٹ کے مطابق حلب اور شام کے بعض دوسرے شہروں میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان جنگجو بھی صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اپریل میں شام میں مارے جانے والے بارہ پاکستانیوں کی لاشیں ایران کے قم شہر میں لائی گئی تھیں جہاں انہیں سپردخاک کیا گیا۔ یہ پاکستانی جنگجو دمشق کے قریب السیدہ زینب کالونی میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے تھے۔
-
افغان، پاکستانی جنگجوئوں کی شام کی جنگ میں شمولیت کے اہم محرکات!
پیسہ، ایران میں اپنی بقاء اور جہادی فریضہ اہم اسباب قرار
بين الاقوامى -
عراق میں حملوں میں تین پاکستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک
سامراء کے نزدیک مسلح افراد کی پاکستانی شیعہ زائرین کی بس پر فائرنگ
مشرق وسطی -
شام میں ہلاک ایرانی ملیشیا کے سربراہ کی تہران میں تدفین
ایران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں شامی محاذ جنگ پر پاسداران انقلاب کی ...
بين الاقوامى