ایرانی فٹبال ٹیم کے عیسائی کپتان کا قرآن پاک کو بوسہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران میں فٹبال میچ سےقبل ٹیم کے کھلاڑیوں کو قرآن پاک کو بوسہ دے کر گرائونڈ کی جانب روانہ کیے جانے کی روایت کے مطابق ٹیم کے ایک عیسائی کپتان نے بھی قرآن پاک کو بوسہ دیا اور جُھک کر قرآن کریم کا ایک نسخہ اپنے سر پر بھی رکھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی ٹیم کے عیسائی کپتان انڈرانیک تیموریان کا یہ واقعہ ایک سال قبل اس وقت سامنے آیا جب وہ اپنی ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کے ہمراہ فٹبال کے عالمی مقابلے کے لیے روانہ ہونے کی تیاری کررہے تھے۔

ایران کی اسپورٹس شعبے کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں فٹبال ٹیم کے عیسائی کپتان تیموریان کو قرآن پاک کو بوسہ دیتے اور جھک کر قرآن کو سر پر اٹھاتے دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب کھیل کے مقابلوں کے دوران 32 سالہ تیموریان نے خود کو مسیحی ثابت کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کیا۔ انہوں نے مقابلے کے دوران صلیب کی علامت اپنے گلے میں باندھ رکھی۔ تیموریان کے اس انداز سے ایرانی فٹ بال ٹیم اورایرانی حکومت کی پالیسیوں طرح طرح کے تبصرے بھی کیے گئے۔

تیموریان جو اس سے قبل انگریزی فٹبال ٹیموں انڈیا بولٹن، وونڈرز اور فولہام میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ جب ایرانی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے میدان میں اترے انہوں نے کھل کر ایران کی حمایت کی۔ تیموریان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں آرمینی نژاد عیسائی ہوں مگر مجھے ایرانی ہونے پر فخر ہے اور میں کھیل کے میدان میں اپنے ملک کا نام روشن کروں گا۔

اس کا کہنا تھاکہ میرے آبائو اجداد کا تعلق آرمینیا سے ہے۔ میں ایران میں آرمینی قوم کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھوں گا۔

خیال رہے کہ ایران کے شمالی سرحد آرمینیا سے بھی ملتی ہے۔ رواں سال اپریل میں آرمینیانے پہلی جنگ عظیم کے دوران قتل آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کے ایک سو سال پورے ہونے پرصد سالہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا تو ایران کی ہمدردیاں بھی کھل کرآرمینیوں کے ساتھ دیکھی گئیں۔ تہران میں عموما احتجاجی مظاہروں کی اجازت نہیں ہوتیں مگر اس بار آرمینی باشندوں کو تہران میں ترک سفارت خانے کےباہر ایک احتجاجی مظاہرہ کرنے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں