عالمی اتحاد عراقی فورسز کی تربیت کے لیے مزید اقدامات کرے گا:اوباما

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں غیرملکی جنگجوؤں کی آمد کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی قیادت میں عالمی اتحاد عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے مزید اقدامات کو تیار ہے۔

وہ جرمنی کے آسٹریا کی سرحد کے نزدیک واقع پہاڑی گاؤں کروئن میں سوموار کو دنیا کے سات بڑے صنعتی ملکوں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ''ہم عراقی سکیورٹی فورسز کے مزید اہلکاروں کو تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے مسلح دیکھنا چاہتے ہیں۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی بھی یہی چاہتے ہیں۔اس لیے ہم مختلف منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ہم یہ کام کیسے کرسکتے ہیں''۔

انھوں نے نیوز کانفرنس میں اعتراف کیا کہ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے اور ان پر بغداد حکومت کے دوبارہ کنٹرول میں مدد دینے کے لیے امریکا کے پاس اس وقت مکمل حکمت عملی نہیں ہے کیونکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ عراق سکیورٹی فورسز کی بھرتی اور تربیت کے لیے اپنا پروگرام وضع کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں