امریکا: داعش مخالف جنگ پر 2،7 ارب ڈالر خرچ
پینٹاگون کے مطابق امریکا، دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے خلاف پچھلے سال اگست سے جاری فضائی کارروائیوں میں 2٫7 ارب ڈالر لگا چکا ہے اور اب ان آپریشنز کی روزانہ کی قیمت 9 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکی فضائیہ نے ان تمام خرچوں کا دو تہائی یا 1٫8 ارب ڈالر کا بجٹ استعمال کیا ہے۔ روزانہ کی بمباری، نگرانی اور دوسری فلائٹس پر 5 ملین ڈالر کا خرچ آرہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگست کے بعد سے کئے جانیوالے خفیہ سپیشل آپریشنز پر بھی 200 ملین یا 20 کروڑ ڈالر کا خرچ آیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے یہ اعداد وشمار اس لئے جاری کئے گئے ہیں کیوںکہ کانگریس نے جمعرات کے روز ایک نئے بل پر بحث کرکے اسے مسترد کردیا تھا، جس کے مطابق ایک نئی قرارداد کی منظوری تک تمام جنگی خرچوں پر پابندی لگائی جانی تھی۔
ان خرچوں میں فضائیہ کے علاوہ بحریہ پر 438 ملین ڈالر، بری افواج پر 274 ملین، فوجیوں کی تںخواہوں پر 16 ملین، اسلحہ پر 645 ملین اور انٹیلی جنس پر 21 ملین ڈالر خرچ آئے ہیں۔
-
لیبی داعش نے دو لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے
دولت اسلامیہ 'داعش' نے سرت شہر کے القرضابیہ ائر بیس پر 'فجر لیبیا' ملیشیا کے دو ...
بين الاقوامى -
'داعش مخالف کارروائیوں میں کمان سنٹرز کو نشانہ بنایا جائے'
فرانس کے چیف آف آرمی سٹاف ڈینس مرسیئر کا کہنا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں دولت ...
بين الاقوامى -
داعش کی روک تھام کے لیے اُردن،شام سرحد پر مانیٹرنگ سسٹم نصب
اردن کی حکومت نے شام کی سرحد سے متصل اپنی حدود میں دولت اسلامیہ "داعش" ...
مشرق وسطی