سعودی عرب: اہم شاہراہ کا نام سعود الفیصل کے نام منسوب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے جدہ گورنری کی انتظامیہ نے سابق وزیر خارجہ اور خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی مندوب برائے خارجہ امور شہزادہ سعود الفیصل کی خدمات کے اعتراف میں جدہ کی ایک اہم شاہراہ کو ان کے نام منسوب کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جدہ گورنری کے سیکرٹری نے گورنر مکہ کی جانب سے منظوری کے بعد شہزادہ سعود الفیصل کی ملک وقوم اور ملت اسلامیہ کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں شاہراہ روضہ کو ان کے نام منسوب کیا ہے۔

خیال رہے کہ شاہراہ سعودی الفیصل مغرب میں شاہ عبدالعزیز روڈ سے ہوتی ہوئی مشرق میں شاہراہ متعب تک قریبا نو کلومیٹر طویل ہے۔ سڑک کی چوڑائی 24 میٹر ہے اور اس پر الخالدیہ، الروضہ، الصفاء الفیصلیہ جیسی اہم کالونیاں واقع ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں