شہزادہ سعود الفیصل مکہ کے العدل قبرستان میں آسودہ خاک
نماز جنازہ میں عالمی رہنمائوں کی شرکت
سعودی عرب کے سابق وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کو مکہ مکرمہ میں العدل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ مرحوم کی میت امریکا سے سعودی عرب منتقل کیے جانے کے بعد مسجد حرام میں لائی گئی جہاں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔
خیال رہے کہ سابق وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کینسر کے علاج کے لیے امریکا میں منتقل کیے گئے تھے تاہم وہ جمعہ کے روز امریکا کے ایک اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کا جسد خاکی ہفتے کے روز جدہ منتقل کیا گیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل آج اتوار کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
نماز جنازہ میں کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الصباح، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید، بحرینی وزیر خارجہ الشیخ خالد بن آل خلیفہ، اردنی وزیر خارجہ ناصر جودہ، مصری وزیر خارجہ سامح شکر اور ترک وزیر خارجہ سمیت کئی عالمی رہ نمائوں نے شرکت کی۔
-
شہزادہ سعود الفیصل امریکا میں انتقال کر گئے
سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: اہم شاہراہ کا نام سعود الفیصل کے نام منسوب
سعودی عرب کے جدہ گورنری کی انتظامیہ نے سابق وزیر خارجہ اور خادم الحرمین الشریفین ...
بين الاقوامى -
"عمر بھر ملک وقوم کا خادم ومحافظ رہوں گا"
شاہ سلمان میرے لیے رہ نمائی کا سرچشمہ ہیں: شہزادہ سعود الفیصل
بين الاقوامى -
سعود الفیصل کی سبکدوشی ایک مشکل فیصلہ تھا:شاہ سلمان
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک کیبل میں کہا ہے کہ وزیرخارجہ ...
بين الاقوامى -
روس، شام کو اسلحہ فراہمی بند کرے: سعود الفیصل
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے روسی صدر ولا دیمیر پوتن کے ایک بیان ...
بين الاقوامى -
داعش مخالف آپریشن کے انچارج کی سعود الفیصل سے ملاقات
عراق اور شام کے وسیع علاقے پر قابض شدت پسند تنظیم دولت ...
بين الاقوامى