بحرین میں دہشت گرد گرفتار، ایران میں ٹریننگ لینے کا اعتراف
خلیجی ملک بحرین میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں گرفتار کیے گئے سیل سے وابستہ ایک شدت پسند مہدی صباح عبدالمحسن نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے شمالی ایران کے ایک فوجی کیمپ میں اسلحہ سازی اور بم دھماکوں سمیت اسلحہ کے استعمال کی ٹریننگ حاصل کی تھی۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق زیرحراست مشتبہ دہشت گرد نے بحرینی پولیس کے ہاں تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کے ایک دوسرے ساتھی نے سمندر میں دو افراد سے دھماکہ خیز مواد "سی 4" سے بھرے چار بیگ وصول کیے گئے تاہم پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔
خیال رہے کہ بحرین میں پچھلے چند برسوں سے دہشت گردی کے مختلف واقعات رونما ہوتے چلے آرہے ہیں۔ منامہ حکومت کا الزام ہے کہ اس کے ہاں دہشت گردی کے واقعات میں خطے کے بعض ممالک ملوث ہیں۔ خاص طور پر ایران، عراق اور شام کا نام بھی لیا جاتا رہا ہے۔ بحرین نے متعدد مرتبہ واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایران عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے دہشت گردوں کو تربیت دینے کے بعد منامہ بھیج رہا ہے۔
بحرین میں پچھلے تین عشروں سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں سرکاری املاک پرحملے، سیکیورٹی اہلکاروں کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانا، کار سرکار میں مداخلت، ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کرنا جیسے اشتعال انگیزی طریقے شامل ہیں۔
اس سے قبل بحرین پولیس کے ہاں پکڑے گئے بعض افراد نے عراق اور شام میں بھی دہشت گری کی ٹریننگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔ کچھ دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنہ 2011ء سے قبل شام اور عراق میں بھی عسکری تربیت حاصل کی تھی۔ یہ لوگ نہ صرف اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں بلکہ بحرین میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملک کو بڑے پیمانے پر نقصان سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کی ایسی کئی سازشیں ناکام بنائی ہیں۔
-
ایران سے اسلحہ و بارود بحرین اسمگل کرنے کی سازش ناکام
خلیجی ریاست بحرین کے وزارت داخلہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران سے ...
بين الاقوامى -
خامنہ ای کے بیان پر بحرین میں ایرانی سفارت کار کی طلبی
بحرینی حکام نے دارالحکومت منامہ میں تعینات ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب ...
بين الاقوامى -
بحرین سے سعودی عرب بھیجا جانے والا دھماکا خیز مواد ضبط
بحرین میں پولیس نے دھماکا خیز مواد اور بم کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط ...
بين الاقوامى -
بحرین: عراق میں تربیت یافتہ دہشت گردوں کی سازش ناکام
کالعدم جنگجو گروپ پر لوگوں کو عسکری تربیت کے لیے عراق بھیجنے کا الزام
بين الاقوامى -
بحرین سے دھماکہ خیزمواد سعودی عرب منتقل کرنے سازش ناکام
سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے پڑوسی ملک بحرین سے انتہائی مہلک دھماکہ خیز مواد ...
بين الاقوامى -
بحرین، داعش مخالف جنگ میں اردن کا مددگار ہو گا
خلیجی ریاست بحرین دولت اسلامیہ عراق و شام [داعش] کے خلاف جاری جنگ میں اردن کی مسلح ...
مشرق وسطی