باغیوں کی بیدخلی کے لیے فوجی کمک مآرب پہنچا دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار عوامی مزاحمتی تحریک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحادیوں کی جانب سے بھجوائی گئی فوجی کمک وسطی صوبے مارب کے علاقے صافر میں پہنچ گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فوجی کمک میں ٹینک، آرمرڈ گاڑیاں، اے پی سی، میزائل لانچنگ پیڈ، خودکار توپیں اور دیگر فوجی ساز وسامان شامل ہے۔

انہی ذرائع کے بقول یہ اسلحہ مختلف محاذ جنگ پر بھیجا جائے گا اور مارب اور الجوف گورنریوں کو واگذار کرانے کی جدوجہد میں مصروف محاذوں تک پہنچایا جائے گا۔

دارالحکومت صنعا کی واپسی کے لئے فیصلہ کن حملے کے تناظر میں اس کارروائی کا مقصد دونوں اہم علاقوں کو حوثی ملیشیا اور برطرف صدر علی عبداللہ صالح کی باقیات سے پاک کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں