اوباما: ٹرمپ کی ''اشتعال انگیز'' امیگریشن پالیسیوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر براک اوباما نے ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

امریکی صدر نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کی امیگریشن سے متعلق پالیسیوں کو اشتعال انگیز قرار دے کر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ ''امریکا کی عظمت دیواروں کی تعمیر کی رہینِ منت نہیں ہے''۔

انھوں نے کہا کہ ''ہماری سیاست کو آلودہ کرنے والے تارکینِ وطن مخالف جذبات نئے نہیں ہیں لیکن یہ غلط ہیں۔اقتصادی ماہرین کا اس بات سے اتفاق ہے کہ امیگریشن سے ہماری معیشت کو نقصان نہیں پہنچتا ہے بلکہ اس سے ہماری معیشت کی بڑھوتری ہی ہوتی ہے''۔

ری پبلکن پارٹی کے ارب پتی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ جیت کی صورت میں وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ امریکا میں آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کردیں گے اور امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر دیوار چُن دیں گے۔

انھوں نے امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے کسی بھی فرد کو ملنے والے شہریت کے آئینی حق کو منسوخ کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔وہ تارکین وطن اور دوسرے ایشوز پر صدارتی مہم کے دوران اشتعال انگیز تقریریں کررہے ہیں اور بیانات دے رہے ہیں۔

مگر صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر ری پبلکن صدارتی امیدوار کے اشتعال انگیز لب ولہجے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ''انھوں نے ایک نئی حقیقت ایجاد کرلی ہے جبکہ 2008ء میں ہر چیز زبردست تھی۔بظاہر وہ ایک سنہری دور تھا''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں