یمن:فوجی قافلے پربمباری سے دسیوں حوثی باغی ہلاک
#یمن کے وسطی صوبہ #الجوف میں الحمیدات ڈاریکٹوریٹ کے قریب باغیوں کے ایک فوجی قافلے پر اتحادی فوج کے طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں #حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ بمباری سے باغیوں کے زیراستعمال کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے #صنعاء کے جنوبی علاقے جبل النھدین میں بھی حوثیوں اور #علی_صالح کی وفادار ملیشیا کے اسلحہ کے گوداموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دشمن کے قبضے میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا۔
شمالی صنعاء میں عمران گورنری میں حکومت نواز مزاحمتی کارکنوں کے دو الگ الگ حملوں میں کم سے کم 15 باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے کی شام اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں اور مزاحمتی ملیشیا نے صنعاء کے قریب جبل النھدین، الحفا اور اس کے مضافات میں باغیوں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔ جنگی طیاروں نے جنوبی یمن میں کے شبوۃ شہر میں بیحان کے مقام پر ایک میزائل لانچنگ پیڈ اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔
#تعز شہر میں بھی باغیوں اور حکومت کی وفادار ملیشیا کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ البعرارہ اور اس کے اطراف میں لڑائی میں متعدد حوثی ہلاک ہوئے ہیں۔ حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ حکومتی ملیشیا فوج نے البعرارہ اور الزنقل میں متمرکز حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کو پسپا ہونا پڑا ہے۔ حکومتی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تبہ قاسم ، شاہراہ الاربعین اور النور شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
النور شہر میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے کم سے کم 40 باغیوں کو قتل کردیا ہے۔
-
یمن کے شہر تعز میں بھاری فوجی کمک پہنچ گئی
مشترکہ فوج کی مارب کے الاشراف علاقے کی جانب پیش قدمی
بين الاقوامى -
یمن میں عرب اتحادی فوج کا اہم ساحلی شہر پر قبضہ
یمن میں عوامی مزاحمت کی حمایت یافتہ عرب اتحادی فوج باب المندب سے چالیس کلومیٹر دور ...
بين الاقوامى -
یمن سے حملے میں سعودی بارڈر فورس کااعلیٰ افسر اور اہلکار شہید
یمن کے شمالی علاقے سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے کی جانب شدید فائرنگ اور بارودی سرنگ ...
بين الاقوامى